کیپٹن راجہ محمد سرور شہیدکا 77واں یوم شہادت آج منایا جائیگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا 77واں یوم شہادت عقیدت کے ساتھ منا رہی ہیں۔ کیپٹن محمد سرور نے 27 جولائی 1948 ء کو شہادت پائی ان کو سب سے پہلے نشان حیدر سے نوازا گیا۔ بہادر جوان نے پہلی کشمیر جنگ کے دوران تلپترا آزاد کشمیر میں شہادت پائی۔ کیپٹن محمد سرور شہید نے ہمت‘ ماہرانہ حکمت عملی اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ جوانوں کی قیادت کی۔ عظیم قربانی بہادری اور حب الوطنی کی لازوال علامت ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کیپٹن سرور شہید کی لازوال میراث کا احترام اور ان کی بے مثال بہادری کو سلام پیش کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان: دشت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ:۔ بلوچستان کے علاقے دشت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیان نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آفیسر کیپٹن وقار اور ان کے دیگر 4 ساتھی نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور شہید ہوگئے واقعہ کے بعد نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراﺅ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید کاروائی سیکورٹی فورسز کا عملہ کررہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تربت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی دوران ڈیوٹی شہادت پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی درحقیقت دہشت اور وحشت پر مبنی ایک ذہنیت کا نام ہے جس کا مکمل خاتمہ لازمی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کریں اور سوگوار خاندانوں کو صبر وہمت عطا فرمائے۔