پاک ،سعودی دفاعی معاہدے پر خصوصی گانا ’’عھدل یزول‘‘ جاری کر دیا گیا ، سوشل میڈیا پر دھوم
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک ،سعودی دفاعی معاہدے پر ’’ڈیزرٹ بیٹ ریکارڈز ریاض‘‘ کی جانب سے خصوصی گانا ’’عھدل یزول‘‘ جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ گانادونوں ممالک کے درمیان گہرے بھائی چارے، اسلامی یکجہتی اور طویل المدتی دوستی کی عکاسی کرتا ہے اورسعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 17 ستمبر کو ریاض میں دستخط شدہ معاہدے کی رونق بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
دونوں ممالک کے تاریخی سٹریٹجک معاہدے کی خوشی میں جاری کیے گئے اس گانے میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلق کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، صارفین بھی اس دفاعی شراکت داری کو اگلے درجے کی سٹریٹجک شراکت داری قرار دے رہے ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ کیس؛مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قرار
واضح رہے کہ گزشتہ شب سعودی ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) پر دستخط کیے ہیں۔مذکورہ معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے، خطے اور دنیا میں امن کے حصول کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنائے گا۔معاہدہ دونوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کی تیاری اور انضمام کو بڑھائے گا، معاہدے سے دونوں ممالک کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے گا۔معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔
کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولز کی تعطیلات میں مزید3روز کی توسیع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کوالالمپور: امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: امریکا اور بھارت نے خطے میں دفاعی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے 10 سالہ فریم ورک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد اس پیش رفت کا اعلان کیا۔
پیٹ ہیگستھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ یہ معاہدہ خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور دفاعی ٹیکنالوجی کے اشتراک میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قدم مستقبل میں افواج کے درمیان زیادہ مؤثر اور گہرے تعلقات کی راہ ہموار کرے گا۔
ملاقات آسیان ڈیفینس سمٹ کے دوران ہوئی، اور یہ اس وقت پیش آیا جب امریکا نے اگست میں بھارت کی روسی تیل کی خریداری پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا۔
اضافی محصولات کے بعد بھارت نے دفاعی سازوسامان کی خریداری عارضی طور پر روک دی تھی، تاہم آج کی ملاقات میں دفاعی خریداری کے منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔