چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے شعبہ اردو، پاکستان میں چینی سفارت خانے اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں مشترکہ طور پر ایک شاندار چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد کیا تاکہ کھیلوں کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا جا سکے۔
آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے 25 افراد پر مشتمل وفد نے دعوت پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا ۔ میچ سے قبل، چینی سفارت خانے کے منسٹر شی یوان چھانگ اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اخلاق عثمانی نے اظہار خیال کیا اور دونوں عوام کے درمیان دوستانہ روابط کے فروغ میں کھیلوں کے تبادلے کے اہم کردار پر زور دیا۔
70 منٹ تک جاری رہنے والے دوستانہ میچ میں دونوں ٹیموں نے میدان میں شاندار مہارت اور دوستانہ جذبے کا مظاہرہ کیا۔ مقابلے کے اختتام پر، دونوں اطراف کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر شریک کھلاڑیوں کو یادگاری تمغے دیے۔
یہ فٹ بال میچ چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے سی ایم جی کے شعبہ اردو کی ایک اور اختراعی کاوش تھی، جس سے کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو جنگ ہوگی، بلاول بھٹو پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی سے متعلق بڑا اعلان کردیا،تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں سکندر رضا زمبابوے میں نسلی تعصب کا شکار پرتگال نے یوئیفانیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا آسٹریلیا نے آئندہ برس وائٹ بال سیریز کیلئے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار، ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ پاکستان ساوتھ ایشین گیمز 2025کی میزبانی کیلئے تیار، تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کمیٹی تشکیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین پاکستان دوستانہ میچ فٹ بال
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔