محسن گیلانی کی فیفا صدر سے ملاقات، پاکستانی فٹبال کے مستقبل پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میامی: پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی کی امریکہ میں فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات ہوئی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نے امریکہ کے شہر میامی میں جاری کلب ورلڈکپ کے دوران عالمی فٹبال تنظیم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان میں فٹبال کے فروغ، ویمن فٹبال اور بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم کی شرکت جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران جیانی انفینٹینو نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ فیفا نہ صرف پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا بلکہ حکومتِ پاکستان سے بھی رابطے میں رہے گا تاکہ کھیل کے انفراسٹرکچر اور سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
فیفا صدر نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ محسن گیلانی فٹبال کے فروغ کے لیے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی رکھتے ہیں، ہماری بات چیت میں ویمن فٹبال کے فروغ اور فیفا سیریز میں پاکستان کی شمولیت بھی زیر غور آئی۔ مجھے یقین ہے کہ محسن گیلانی کا تجربہ اور عزم پاکستان میں فٹبال کے مستقبل کو نئی سمت دے گا۔
محسن گیلانی نے ملاقات میں پاکستان میں فٹبال کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے منصوبے پیش کیے، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ فیفا کے ساتھ مل کر کھیل کو نچلی سطح تک فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان میں فٹبال فٹبال کے فروغ محسن گیلانی کے صدر
پڑھیں:
محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیے: چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
اس موقع پر وزیر داخلہ نے ملک میں داخلی سیکیورٹی کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چوہدری شجاعت محسن نقوی وزیر داخلہ