فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کرتے ہوئے پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی ، فیفا نے گزشتہ ماہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا۔
پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر نے معطلی ختم ہونے کی تصدیق بھی کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی۔دوسری جانب چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی سعود ہاشمی نے کہا کہ معطلی ختم ہونے سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان فٹ بال کیلئے ایک تاریخی دن ہے، فیفا اور اے ایف سی مینڈیٹ کے تحت ذمہ داری اداکریں گے، خواہش ہے ملک میں فٹبال کا مستحکم ڈھانچہ تشکیل پائے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
ایونٹ میں سپر فور مرحلہ نہیں ہوگا پاک بھارت میں زیادہ سے زیادہ دو میچز ممکن ہو سکیں گے
ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائیگا
ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہوں گی۔ایمرجنگ ایشیاکپ 14 نومبر سے 23 نومبر تک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان، بھارت ، افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں عمان اور یو اے ای شامل ہوگا۔ واضح رہے کہ ایمر جنگ ایشیا کپ میں ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کی اے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایسوسی ایٹ نیشن کی فل اسٹرینتھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، ایونٹ میں مجموعی طورپر 15 میچز ہوں گے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز میں بھی نومبر میں پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈولڈ ہے۔