فیفا کی عالمی رینکنگ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی تین درجے ترقی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی ایشین کوالیفائرز میں بہتر کارکردگی کام آگئی۔
فیفا کی جانب سے جاری کردہ نئی عالمی رینکنگ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم 3 درجے ترقی کرکے 157 ویں نمبر پر آ گئی۔
ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہزار رینکنگ پوائنٹس کو بھی عبور کر لیا، اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں کاغزستان کو1-2 اور اورانڈونیشیا کو0-2 سے شکست دینے والی پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے رینکنگ پوائنٹس کی تعداد 1007 ہوگئی ہے۔
فیفا کی نئی جاری کردہ نئی عالمی ویمن رینکنگ میں اسپین پہلی پوزیشن پر براجمان ہوگیا، امریکا دوسرے، سوئیڈن تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پرہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فٹبال ٹیم
پڑھیں:
فیفا کے سینئر نائب صدر پاکستان پہنچ گئے سول، عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر و بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ پاکستان پہنچ گئے۔ وہ 7 نومبرتک پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ’’سٹیٹ گیسٹ" کا درجہ دیا گیا ہے۔ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فٹبال کے شعبے میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، نوجوانوںکیلئے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع اور پاکستان میں سپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔