پاکستان میں تیار کردہ ماحول دوست فٹبالز آئندہ چیمپئنز لیگ کا حصہ ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
ایڈیڈاس نے یوای ایف اے چیمپیئنز لیگ اور ویمنز چیمپیئنز لیگ کے لیے پاکستان میں تیارکردہ نئے آفیشل میچ فٹبالز متعارف کرا دیے ہیں، یہ اجرا چیمپئنز لیگ پلے آف میچز کے اختتام کے فوراً بعد کیا گیا۔
ایڈیڈاس کے مطابق مردوں کے ایڈیشن کا ڈیزائن رات کے آسمان سے متاثر ہے جبکہ ویمنز ایڈیشن شمالی روشنیوں اور خلا کی گہرائیوں سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔
Pakistan powers the #UCL!
Adidas unveils official UEFA Champions League match balls, proudly made in Sialkot ????????.
— Connected Pakistan (@ConnectedPak) August 28, 2025
دونوں فٹبالز کو فٹبال اسٹارز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو آئندہ مئی میں بداپیسٹ اور اوسلو میں ہونے والے فائنلز کی تیاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال کی ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی راہ ہموار
مردوں کے ایڈیشن بال سنہری اور نیلے رنگ کی جھلک کے ساتھ ہاتھ سے بنائے گئے برجوں کی علامتوں سے مزین ہے، جو ہیروازم اور تقدیر کی عکاسی کرتا ہے۔
ویمنز ایڈیشن کے لیے تیارکردہ فٹبال میں سفید ستاروں کے درمیان گہرے جامنی رنگ، نین گرین کے شیڈز اور بہتی ہوئی لکیریں شامل ہیں، جو ناردرن لائٹس کی جھلک پیش کرتی ہیں، جبکہ گہرے خلا کی چمک کو ابھارتے ہوئے گلابی اور سفید روشن ستارے ڈیزائن کا حصہ ہیں۔
some stories begin with a whistle. others with a star. ????⚽️
introducing the new UEFA Champions League and Women’s Champions League Pro Match Ball.#shiningstars pic.twitter.com/buR7OHrqkl
— adidas Football (@adidasfootball) August 27, 2025
دونوں فٹبالز پر ایڈیڈاس کا بیج اور چیمپئنز لیگ کے لوگوز موجود ہیں، کارکردگی کے اعتبار سے یہ فٹبالز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ پرزما سطح کا ڈیبوسڈ پیٹرن درستگی اور کنٹرول بڑھاتا ہے، جبکہ تھرملی بونڈڈ سیم لیس ڈیزائن اسے زیادہ پائیدار اور یکساں بناتا ہے۔
مزید پڑھیں: نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار ’نولبرٹو سولانو‘ پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
بال کا مرکز سی ٹی آر کور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو درستگی اور شکل برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس میں زیرو ویسٹ قدرتی ربڑ بلیڈر اور پی ای ایس فیبرک سے مضبوط کیا گیا ڈھانچہ شامل ہے۔
ایڈیڈاس کے مطابق 26-2025 کے یہ ایڈیشنز چیمپئنز لیگ کی تاریخ کے سب سے ماحول دوست فٹبالز ہیں، جن کی تیاری میں ری سائیکل پولی ایسٹر، پانی پر مبنی روشنائی اور زیادہ تناسب میں بایو بیسڈ میٹریل جیسے مکئی کے ریشے، گنے، لکڑی کا گودا اور ربڑ استعمال کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان چیمپیئنز لیگ فٹبالز ماحول دوست یوای ایف اے
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چیمپیئنز لیگ فٹبالز ماحول دوست چیمپئنز لیگ کیا گیا
پڑھیں:
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز آج رات اہم مقابلہ، سب کی نظریں میچ پر
آئرلینڈ (Ireland)میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم(Women Cricket Team) کے لیے فائنل تک رسائی کا راستہ انتہائی مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ اب ٹیم کو اپنے باقی دونوں میچز میں نہ صرف فتح حاصل کرنا ہوگی بلکہ بڑے مارجن سے کامیابی بھی درکار ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کے پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور پاکستان کی فائنل میں رسائی اب مکمل طور پر رن ریٹ اور دیگر میچوں کے نتائج پر منحصر ہو چکی ہے۔ ٹیم کے لیے ہر میچ اب “ڈو یا ڈائی” کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم آج رات 8 بجے ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی، جو اس مرحلے پر ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ اس میچ میں شکست پاکستان کی فائنل تک رسائی کے امکانات کو مزید کم کر سکتی ہے، جبکہ بڑے مارجن سے فتح ہی امیدوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، خاتون کو دوسرے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت
اسی دوران سیریز کے چوتھے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت صرف ایک رن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف آئرلینڈ کے لیے اہم سنگ میل ہے بلکہ ٹیم کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئرلینڈ کی پہلی فتح بھی ہے، جس نے سیریز کو مزید غیر متوقع اور سنسنی خیز بنا دیا ہے۔
اب تمام نظریں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے اہم میچ پر مرکوز ہیں، جو سیریز کی مجموعی صورتحال کو واضح کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔