2025-07-24@02:58:40 GMT
تلاش کی گنتی: 53

«چیمپئنز لیگ»:

    سابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔ پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کی جگہ حفیظ کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی۔ ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اب دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہوگا۔ اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی تاہم فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
    چین میں پہلی روبو لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں تین تین روبوٹ کھلاڑیوں کی ٹیم نے آپس میں میچ کھیلے۔ بیجنگ میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں ہزاروں تماشائی شریک ہوئے تاکہ اے آئی کی بنائی گئی حکمت عملیوں پر روبوٹس کو گول کرتا دیکھ سکیں۔ ٹورنامنٹ کی انتظامی کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹراور شینگی چینگ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی جنرل منیجر ڈو جِنگ کا کہنا تھا کہ یہ چین میں پہلا خودکار اے آئی روبوٹس کا فٹبال میچ ہے۔ یہ ٹکنالوجیکل اختراع اور صنعتی استعمال کے اشتراک کو ظاہر کرنے کے ساتھ روبوٹس کو عوام کی زندگی اور حقیقی دنیا کی مختلف صورتحال میں لانے کے لیے اہم باب کھولتی ہے۔ ٹورنامنٹ کا اختتام سِنگہوا یونیورسٹی کی ٹی...
    لاہور: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 لیگ کا دوسرا سیزن جولائی اور اگست میں انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ایجبسٹن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ افتتاحی میچ 18 جولائی کو پاکستان چیمپیئنز اور انگلینڈ چیمپیئنز کے درمیان ہوگا، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 20 جولائی کو ایجبسٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔ پچھلے سال کھیلے گئے پہلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپیئنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ مرحلے میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، بھارت اور انگلینڈ جیسی ٹیموں کو شکست دی تھی تاہم فائنل میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بھارت نے 157 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔ پہلے ایڈیشن میں...
    لاہور: انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 میں پاکستانی فاسٹ بولر کا سامنا کرنے پر مسرت اور جوش کا اظہار کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلنگز نے شاہین شاہ آفریدی کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات کو سراہا کہ بی بی ایل جیسے مقابلے میں ایسے کھلاڑی کی موجودگی خود ٹورنامنٹ کے معیار کو بڑھاتی ہے۔ انگلینڈ کرکٹر بلنگز کا کہنا تھا کہ وہ شاہین سے میدان میں ٹکرانے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ وہ ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نہ صرف ایک بہترین حریف ہیں بلکہ...
    بیجنگ :ہر موسم گرما کے دوران ایک جوش و خروش سے بھرپور فٹبال لیگ لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کرتی ہے، جیسے یورپی فٹبال چیمپئن شپ جو پوری دنیا میں شائقین کے لئے ایک موضوع بن جاتی ہے۔ لیکن آج کل چین میں موسم گرما کے دوران ایک صوبائی سطح کا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے جیانگ سو صوبائی فٹ بال سپر لیگ، جسے چینی نیٹیزنز نے ” سو سوپر لیگ” کا نام دے رکھا ہے۔” سو سپر لیگ” کیسے مقبول ہوئی؟ عام طور پر جب چینی لوگ مقابلے کی بات کرتے ہیں، تو وہ”دوستی پہلے، مقابلہ بعد میں” کہنے کے عادی ہیں۔ لیکن ” سو سپر لیگ” میں “مقابلہ پہلے، دوستی چودہویں نمبر پر” کا نعرہ پیش کیا گیا...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاک ترکیہ دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور سلامتی اور دفاع سمیت باہمی تعاون کے نئے امکانات دونوں ممالک کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سینیئر راہنما اور سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو سینیٹ سی بلاک میں اُن سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر کا اپنے دفتر آمد پر انتہائی گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا...
    پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ 2-2 کے ڈرا کے بعد ہوا، جس میں پرتگال کے گول کیپر ڈیئگو کوسٹا نے الوارو موراتا کی پنالٹی روک کر ٹیم کو فتح دلائی۔ پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو جو انجری کے باعث آخری لمحات میں میدان سے باہر چلے گئے تھے،نے اپنی ٹیم کا دوسرا گول اسکور کیا جبکہ نونو مینڈس نے ایک گول کیا۔ یہ بھی پڑھیے: رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کھیلنے کی پیشکش ٹھکرادی میچ کا آغاز اسپین کے غلبے سے ہوا۔ مارٹن زوبی مینڈی نے 21ویں منٹ میں اسپین کو...
    پشاور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد خان نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو معیشت سمیت کئی چیلنجز درپیش ہیں، ایسے ماحول میں تنخواہوں میں فیصد اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہے ہیں اور دوسری طرف اپنی آسائش اور مراعات میں اضافے کئے جا رہے ہیں۔زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس سے قبل اراکین...
    انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) ورلڈ کلب چیمپئن شپ کے نام سے ایک نیا عالمی ٹورنامنٹ شروع کرنے کیلئے آپشنز تلاش کرنے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2009 سے 2014 تک کھیلے گئے ٹی20 چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ میں منعقد ہوا تھا جس میں ٹیسٹ پلیئنگ نیشز کی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس جیتنے والی ٹاپ ٹیمیں حصہ لیتی تھیں۔ حالیہ برسوں میں، کئی ممالک نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ لیگز شروع کی ہیں، جن میں انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ، جنوبی افریقی ٹی20 لیگ، متحدہ عرب امارات کی آئی ایل ٹی20 شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: وسیم اکرم کا مجسمہ دیکھ کر میمز کا طوفان اُمڈ آیا انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹی20 چیمپئنز لیگ ٹورنامنٹ کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے جس...
    ن لیگ کی بڑی وکٹ گرنے کو تیار، اہم رہنما کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا سگنل مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کے اہم رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں پیٹرن انچیف عمران خان نے گرین سگنل دے...
    یورپین ملک پولینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے سپر لیگ ہاکی کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل جتوا دیا۔ تین پاکستانی نژاد کھلاڑیوں مرتضٰی یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن نے Siemianowice Śląskie ہاکی کلب سے کھیلتے ہوئے اسے سپر لیگ میں پہلی ناقابل شکست چیمپئن بنوا دیا، عبدالرحمٰن لیگ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔ احتشام اسلم سیمی فائنل، فائنل اور مجموعی طور پر بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جبکہ مرتضٰی یعقوب بیسٹ ڈیفینڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ چیمپئن ٹیم کے کوچ نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم پاکستانی ہیروز کو اپنے ساتھ کھیلتا ہوا اور اپنے کلب کو چیمپئن بناتے ہوئے...
    لندن:  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، میزائل ٹیکنالوجی دی، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اسے مسلم لیگ ن بتدریج بہتربنارہی ہے۔ خصوصی طیارے سے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہر شعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کےساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔ خصوصی طیارے سے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔ قائد ن لیگ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ  ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا اسے مسلم لیگ ن بتدریج بہتربنارہی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ن لیگ کے نوازشریف نے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ لوگ کام...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے، برطانوی وقت کے مطابق نواز شریف شام 6 بجے لندن پہنچیں گے۔صدر مسلم لیگ (ن )نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے اور عید بھی وہیں پر گزاریں گے۔ مزید :
    پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے یورپی فٹبال کی تاریخ میں نیا باب رقم کرتے ہوئے انٹر میلان کو 5-0 سے شکست دے کر یوئیفا چیمپیئنز لیگ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟ یہ پی ایس جی کی تاریخ کا پہلا چیمپیئنز لیگ ٹائٹل ہے، جو انہوں نے شاندار کارکردگی کے ساتھ حاصل کیا۔ میونخ کے الیانز ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں 19 سالہ فرانسیسی مڈفیلڈر دیزیرے دوئے نے 2 گول کیے اور ایک گول میں مدد فراہم کی، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یہ کامیابی چیمپیئنز لیگ فائنل کی تاریخ میں سب سے بڑے مارجن سے...
    پی ایس جی نے انٹر میلان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ کا فائنل جیت لیا۔ چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں پی ایس جی نے انٹر میلان کو 0۔5 سے شکست دی، پی ایس جی نے پہلے ہاف میں 2 ، دوسرے ہاف میں 3 گول کیے، پی ایس جی کی جانب سے ڈوئے نے 2گول کیے جبکہ ایک ایک گول اشرف حکیمی، کویچا اور مے یولو نے کیا۔ اس طرح پی ایس جی پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہو گیا۔ انٹر میلان کیخلاف فتح کا جشن منانے ہزاروں افراد پیرس کے اہم مقامات پرامڈ...
    مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے اور پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ملک یونس نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ایک بہادر، باوقار اور پروفیشنل سپہ سالار ہیں جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لیے شاندار کردار ادا کیا۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسے سپہ سالار پر اعتماد کا اظہار کیا جو نہ صرف قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں بلکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارت کو ٹرول کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کی بحالی کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محسن نقوی نے پاکستان کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران 6 بھارتی طیارے گرانے اور پاکستان کا کوئی طیارہ نہ گرنے کا تذکرہ یوں کیا کہ "لیگ پھر سے وہاں سے شروع ہو رہی ہے جہاں سے رُکی تھی۔ 6 ٹیمیں، 0 خوف۔" انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 سے 25 مئی تک ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10کے باقی میچز کا شیڈول جاری محسن...
    فرنچ فٹبالر اور پی ایس جی اسٹار عثمان ڈمبیلے نے یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ میں نیا ریکارڈ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق 27 سالہ فرنچ فٹبالر چیمپئنز لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ مشترکہ گول کرنے یا گول میں مدد کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اب تک اس سیزن میں عثمان ڈمبیلے نے 8 گولز اسکور کیے جبکہ 4 گولز میں مدد کی۔ آرسنل کے خلاف سیمی فائنل میں ان کے اسسٹ نے ان کے مجموعی ہندسہ 12 تک ہوگیا ہے۔ پی ایس جی نے آرسنل کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
    بھارتی حکمرانوں کے ذہنوں پر سوار پاکستان کے خوف نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ کروادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا۔ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے۔ اس دوران پنجاب کنگز نے 10.1 اوورز میں 122 رنز بنالیے تھے کہ اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں، ابتدائی طور پر اسے فنی خرابی قرار دیا گیا لیکن بعد میں میچ منسوخ کردیا گیا۔ تقریباً 23,000 تماشائیوں والا...
    سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسکینڈینیویا کے ممالک سویڈن ڈنمارک اور ناروے کا دورہ کیا اور ان ممالک میں مقیمُ اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا ۔ سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں اسکینڈینیویا کے ان تین ممالک کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک بروقار اور تاریخی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے میں مقیم تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اسکینڈینیویا میں مسلم لیگ کے کوآرڈینیٹر اسد ایاز اس تقریب کے میزبان تھے۔ اوورسیز پاکستانیوں خصوصا اسکینڈینیویا کے ممالک میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز...
    ---فائل فوٹو  قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو پھر طلب کر لیا۔قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے پاکستان سپر لیگ کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کی ہے۔چیئرمین پی سی بی سے کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیمز کی تعمیرِ نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔چیئرمین پی سی بی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ محسن نقوی کو پی سی بی چیئرمین شپ الیکشن میں بدترین دھاندلی کے انعام میں ملی: بیرسٹر محمد علی سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری بورڈ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی انتہا پسند مودی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعہ پر اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں۔ فینکوڈ نامی اسپورٹس اسٹریمنگ چینل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر تھا تاہم اب واقعہ کے بعد انہوں نے اب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فوری طور پر نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے شروع ہوا تھا اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ہمیں اپنے اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے جو اپنے وطن سے دور رہ کر دیگر ثقافتوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ل۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت کی بحالی کے لیے خصوصی کاوشیں ملکی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم وطن سے دور رہ کر بھی وطن کی بہبود کے لیے ہر لمحہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے  انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پی پی پی کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔ سینٹرل الیکشن کنوینئر، فوزیہ حبیب کے جاری کردہ بیان کے مطابق پیپلز پارٹی کے  انٹر پارٹی الیکشن 12 اپریل 2025ء کو سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔ پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی کا  چیئرمین، ہمایوں خان  کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ  کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا۔ علاوہ ازیں شجاعت حسین انٹرا پارٹی الیکشن میں ق لیگ کے صدر منتخب ہو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) چینی اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہونے پر مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے سوالات اٹھا دیے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک اور عید الفطر گزر جانے کے باوجود ملک میں چینی اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو جانے پر مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایسا کیوں ہے ہمیشہ ن لیگ کے دور میں چینی اور چکن کی قیمت کو پر لگ جاتے ہیں؟ بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید گزرنے کے بعد بھی پنجاب میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف یوسف رضا گیلانی بلکہ پورے سینیٹ اور پورے ملک کے لئے اعزاز ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز سید یوسف رضا گیلانی کی بطور پارلیمنٹرین، سابق سپیکر قومی اسمبلی سینیٹ کے چیئرمین کی حیثیت سے شاندار خدمات اور شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔...
    پشاور(آئی  این پی )  صوبائی مشیر اطلاعات  بیرسٹر سیف   نے  کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ نمائشی لڑائی سے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے،چیئرمین سینیٹ کے پروڈکشن آرڈرز پر پی پی نمائشی بیانات کے بجائے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرے ۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں وزیراعلی مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینیٹ کی کارروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لیے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر وزیراعلی پنجاب 3 ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینیٹ کی توہین کر رہی ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ تھرتھر کانپنے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مسلم لیگ ن سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے رانا احسان سمیت پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران رانا احسان نے پیپلز پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں شمولیت پر رانا احسان کو خوش آمدید کہا۔ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے ملاقات کی اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے سمیت کارکردگی سے آگاہ کیا۔ دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی سے محکمہ بلدیات کے وزیر سعیدغنی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبائی وزیر نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے رانا احسان کی آج ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پی پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین بلاول بھٹو سے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور وزیراعلی سندھ کی انسپکشن ٹیم کے انچارج وقار مہدی کی بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پارٹی چیئرمین کو ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو سے بلدیات کے وزیر سعید غنی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جہاں سعید غنی...
    کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹرز کی ٹکڑوں میں وطن واپسی ہورہی ہے۔ کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کو واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پیر کی شام نئی دہلی پہنچیں گے۔ بھارتی کھلاڑی آئی پی ایل کی تیاریوں کے پیش نظر کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔   بھارت کی ڈومیسٹک لیگ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا، جس میں 10 فرنچائز ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ اس دوران ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں پیر کو ویمنز پریمیئر لیگ کا فائنل بھی شیڈول ہے، جس کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی پر کوئی استقبالیہ تقریب منعقد نہیں کی...
      دبئی : ورنوسٹ جیگوارز نے میٹیورا ڈویلپرز ورلڈ پیڈیل لیگ کے چوتھے میچ میں گیم چینجرز لائنز کو 25-17 سے شکست دیدی ۔ ویمنز ڈبلز میں ورنوسٹ جیگوار کی تمارا اکارڈو اور ماریا ورجینیا ریرا کی جوڑی نے 2-0 کی برتری حاصل کرلی لیکن گیم چینجرز لائنز کی مارٹا تالاوان اور ویرونیکا ورسیڈا کی جوڑی نے 2-2 سے برابری حاصل کرلی۔ بعد ازاں گیم چینجرز لائنز نے 6-5 کی برتری حاصل کرلی تاہم وہ سیٹ جیت نے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ورنوسٹ جیگوارز نے ٹائی بریک پر مجبور کردیا۔ تاہم گیم چینجرز لائنز نے ٹائی بریک پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے سخت مقابلے میں 7-6 سے فتح حاصل کی۔ مکسڈ ڈبلز مقابلے 4-4 سے برابررہے لیکن...
      دبئی (سپورٹس ڈیسک) ممبئی کے نیسکو سینٹر میں ورلڈ پاڈیل لیگ کے بھارت میں ڈیبیومیں بیڈمنٹن کے سابق عالمی نمبر ایک اور لندن اولمپک 2012 کے سلور میڈلسٹ متھیاس بوئے نے بھارتی ٹاپ ڈبلزجوڑی کے سابق کوچ ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کے ساتھ مقابلے میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہوئے بوئے نے بھارت میں پاڈیل کی ترقی سے متعلق اپنے خیالات کا اشتراک کیا انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ کورٹس بن رہی ہیں اور بہت سے کلبز میں دیگر کورٹس کو پاڈیل کورٹس میں تبدیل کرنے سے متعلق سوچا جارہا ہے یہ ترقی مجھے یاد دلاتی ہے کہ میں نے ڈنمارک میں کیا دیکھا ہے، جہاں یہ کھیل 6 سات برس...
    کچھ عرصہ قبل ایک نابالغ بچی کے اغوا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس واقعہ کا مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ 21 جنوری کو عدالت نے  ملزمان کی دراخوست پر سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔ تاہم، پالیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ خبر پوسٹ کی کہ ملزمان کو سزا ہوگئی ہے، ملزمان کو سزا ہونے میں پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب کو کریڈٹ جاتا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو انصاف مل گیا ہے۔ یہ پوسٹ جب بچی...
    گولارچی (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد کیے جانے والے فٹ بال ٹورنامنٹ میں مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حافظ محمد انور (مدیر شعبہ دعوت و اصلاح سندھ)، عاطف گجر (جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بدین)، عبدالقدیر آرائیں (صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ضلع بدین)، عبد الرحمن غازی اور عبدالرحمن مکی (جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ گولارچی) سیف اللہ (صدر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ گولارچی) اور احسان اللہ خان بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلہ ڈائمنڈ فٹ بال کلب گولارچی اور آل فرینڈز فٹ بال کلب بدین کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈائمنڈ فٹ بال کلب نے فتح حاصل کی۔ تقریب...
    گورلارچی، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس لیگ کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جارہا ہے
      اقوام متحدہ () اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ اورعرب  لیگ  کے درمیان تعاون پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ اور عرب  لیگ کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر خطے میں امن و ترقی کو فروغ دینے  کی حمایت کرتا ہے۔ فو چھونگ نے کہا کہ عرب لیگ جغرافیہ، تاریخ، مذہب اور ثقافت میں اپنی برتریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنازعات کی روک تھام  اور ثالثی میں منفرد کردار ادا کر سکتی ہے۔ عالمی برادری کو عرب ممالک کی تاریخی اور ثقافتی روایات کا بھرپور احترام کرتے ہوئے ان کے قومی حالات کے...
    قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنید اکبر بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔   نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کا نام تجویز کر دیا، (ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جنید اکبر کا نام تجویز کیا۔  ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے۔  جنید اکبر کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن ممبران...
    گولارچی/بدین (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کل نکالی جانے والی حقوق سندھ ریلی کے سلسلے میں تحصیل گولارچی کے رہنماؤں طاہر آرائیں، فہیم میمن، عبدالرحمن مکی سمیت دیگر نے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو حقوق سندھ ریلی کی کوریج کی دعوت دی۔ اس موقع پر طاہر آرائیں کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ سندھ کے ہر بنیادی مسئلے کے حل کے لیے روڈوں پر نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل سندھ بھر کی عوام بڑی تعداد میں ریلی کرپٹ حکمرانوں کیخلاف تاریخی ثابت ہو گی۔
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد، نون لیگ کے رہنما وزیر حسن، سابق صوبائی وزیر اقبال حسن پی ٹی آئی کے سابق وزیر حیدر خان، قراقرم نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر آمنہ انصاری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اور اس موقع پر مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر...
    حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ سیزن فائیو کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا ،اس سلسلے میں سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر جاری لیگ کے آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم کے مطابق جمعرات کو شیڈول پہلے سیمی فائنل میں ایمز کرکٹ کلب حیدرآباد اور شاہ تاج آئل کرکٹ کلب حیدرآباد مد مقابل ہونگے ۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔سیمی فائنل کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں چیئر مین یو سی 65رائو اکرم اور چیئر مین یو سی 64دانش صابر قائم خانی مہمان خصوصی ہونگے جبکہ گیسٹ آف آنرز میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریو ،فواد شیخ ،ریحان اعظم چشتی ،خرم علی مرزا اور...
    منامہ بحرین: بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے اعزاز میں مسلم لیگ ن بحرین چیپٹر کے زیراہتمام شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن بحرین کی ٹیم کے عہدیداران کے علاوہ بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ بحرینی عربی مہمانوں سابق ڈپٹی سپیکر بحرینی پارلیمنٹ علی زید صاحب اور چیئرمین انسانی حقوق بحرین ڈاکٹر عبداللہ الدوادی صاحب کی خصوصی شرکت ، اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد بحرین اور پاکستان کے قومی ترانے انتہائی احترام سے سنے گئے۔ چئیرمین مسلم لیگ ن بحرین افتخار احمد ملک صاحب نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید...
    اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا میڈیا کرکٹ لیگ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
۱