چیئرمین ن لیگ جاپان کی آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے اور پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
ملک یونس نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ایک بہادر، باوقار اور پروفیشنل سپہ سالار ہیں جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لیے شاندار کردار ادا کیا۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسے سپہ سالار پر اعتماد کا اظہار کیا جو نہ صرف قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں بلکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔
ملک یونس نے کہا کہ یہ فیصلہ اداروں میں ہم آہنگی، قومی وحدت اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، جس پر پوری قوم مطمئن اور پرامید ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
---فائل فوٹووزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 5 جولائی 1977ء کو جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا، بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی علامت بنایا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کے بعد ملک میں آمرانہ سوچ کو فروغ ملا، عوامی حقوق سلب اور جمہوری ادارے کمزور ہوئے۔