جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل تقرری پر مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنماؤں نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اسے قومی سلامتی کے حوالے سے ان کی بے مثال قیادت اور خدمات کا اعتراف قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل تقرری پر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے تاریخی اور اعلیٰ ترین عسکری عہدے پر تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے قوم کے عسکری اداروں پر غیر متزلزل اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تقرری نہ صرف پاک فوج کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے بلکہ یہ پاکستان کو مزید مستحکم، محفوظ اور ناقابلِ تسخیر بنانے کے قومی عزم کی بھی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔ سید مصطفی کمال کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی علاقائی سالمیت، قومی یکجہتی اور دفاعی استحکام کو مضبوط تر بنانے کے لیے ایک فیصلہ کن قدم ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما انیس احمد قائم خانی نے بھی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اسے قومی سلامتی کے حوالے سے ان کی بے مثال قیادت اور خدمات کا اعتراف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اعزاز ان کی غیر معمولی عسکری بصیرت، قومی دفاع میں کلیدی کردار اور ریاستی اداروں پر قوم کے اعتماد کی روشن علامت ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ادارہ جاتی ہم آہنگی، آئینی استحکام اور قومی اتحاد کے ہر قدم میں ملک کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، یہ تقرری ملک میں جمہوری تسلسل، سول ملٹری ہم آہنگی اور داخلی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم فیلڈ مارشل مصطفی کمال
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔