شاہد اسلام کی بطور ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ بحالی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
شاہد اسلام کی بطور ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ بحالی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شاہد اسلام کی اپنی سیٹ پر بحالی پر محمد اشتیاق کیانی نے مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر وہ پاکستان سپورٹس بورڈ پہنچے۔ شاہد اسلام ان افسران میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بچوں کی سپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن قربانی دی اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے کہا کہ شاہد اسلام روڈن انکلیو کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ وہ 60 کلومیٹر کا سفر طے کر کے روڈن انکلیو، اڈیالہ روڈ پر تشریف لائے۔محمد اشتیاق کیانی، برانڈ ایمبیسڈر روڈن انکلیو نے ہدایت جاری کی کہ فوری طور پر ان کی بحالی پر مبارکباد دینے کے لیے پاکستان سپورٹس بورڈ جایا جائے۔
اس موقع پر پاکستان بلائنڈ فیڈریشن کی پوری ٹیم، جو کینیا سے میڈل جیت کر واپس آئی، بھی ان کے ساتھ تھی۔میٹنگ کے دوران شاہد اسلام نے کہا کہ بلائنڈ فیڈریشن کی ٹیم اور ان کے بچے میرے دل کے قریب ہیں۔ یہ بچے عام افراد سے مختلف ہیں اور ان کے سروں پر ہاتھ رکھنا میرے لیے باعثِ افتخار ہے۔ جہاں بھی میری ضرورت پڑی، میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ ان بچوں کا گھر ہے اور ان کا ہر جائز حق انہیں دیا جائے گا۔بلائنڈ فیڈریشن کے پریزیڈنٹ وقاص اور وائس پریزیڈنٹ شہزاد جاوید نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ شاہد اسلام کی محبت اور سپورٹ ہمارے لیے قابلِ قدر ہے۔محمد اشتیاق کیانی نے کہا کہ شاہد اسلام جیسے مخلص افسر بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں، جنہوں نے ہمیشہ کھلاڑیوں کے مفاد کو ترجیح دی۔
اگر پاکستان سپورٹس بورڈ میں ترقی ہو رہی ہے تو وہ انہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہم منسٹر برائے سپورٹس رانا ثنا اللہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شاہد اسلام کو مستقل ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ تعینات کیا جائے تاکہ کھیلوں کا معیار مزید بہتر ہو۔آخر میں محمد اشتیاق کیانی، محمد راشد، بلائنڈ فیڈریشن کے عہدیداران اور ٹیم نے شاہد اسلام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی بحالی پر مبارکبادپیش کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرہمارا کوئی رکن کہیں نہیں جارہا، بجٹ پاس نہ کرتے تو ہماری حکومت ختم ہوجاتی، علی امین گنڈا پور سواں گارڈن سوسائٹی کے صدر رضا گوندل سمیت منیجمنٹ کمیٹی سمیت عہدے سے فارغ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ٹرانسفر فیس سمیت اور زمین کی خریدوفروخت کے حوالے سے عائد چارجز میں اضافہ کر دیا ،... چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمدو دیگر اقدامات... آئیسکو کے محرم الحرام خصوصا یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات مکمل اسلام آباد میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ڈبل ہیلمٹ لازمی قرار سی ڈی اے بورڈ کا بارہواں اجلاس ، دیہی پراپرٹیز، ہاوسنگ سوسائٹیز اور دیگر جائیدادوں پر عائد ٹرانسفر فیس، رجسٹری فیس، اسٹیمپ ڈیوٹی کا...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ محمد اشتیاق کیانی بحالی پر مبارکباد بلائنڈ فیڈریشن شاہد اسلام کی کہ شاہد اسلام کے لیے اور ان کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، یہ فیصلہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے کفایت شعاری سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ شادی ہالز کو رات 10 بجے تک اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
اسی طرح ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں بھی نرمی کرتے ہوئے انہیں رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز کو مقررہ اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فارمیسیوں، اسپتالوں اور پیٹرول پمپس کو ان پابندیوں سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نئے اوقات کار کا مقصد توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے، جبکہ اس فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق مزید ہدایات جلد جاری کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟