نوازشریف کی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کیلئے رضامندی کی خبر سیاق و سباق سے ہت کر پیش کی گئی: کامران شاہد
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور صحافی کامران شاہد نے اُن تمام خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں ان سے منسوب کر کے کہا جا رہا تھا کہ میاں نواز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر رضامند ہو گئے ہیں۔
اینکر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے، میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ ایک خبر منظر عام پر آئی ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس خبر کی صداقت جانچنے کے لیے ہم نے رانا ثناء اللہ کو اپنے شو میں مدعو کیا۔
بینک مکرمہ لمیٹڈ کی مزید سرمایہ کاری اور سٹریٹجک اثاثے کی فروخت مالی استحکام کے عمل میں تیزی اورمستقبل میں بھرپور ترقی کی نوید
انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ رانا ثناء اللہ نے کہا وہی اس معاملے میں زیادہ حقیقت کے قریب معلوم ہوتا ہے۔براہ کرم شو کے ابتدائی 10 منٹ ضرور دیکھیں تاکہ پوری بات کو درست انداز میں سمجھا جا سکے۔
اینکر نے مزید کہا کہ باقی جہاں تک پاکستان کے سیاسی منظرنامے کا تعلق ہے، وہاں ناممکن بھی اکثر ممکن ہو جاتا ہے، یہ سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ فضا میں کیسا ماحول ہے یا افق پر کیسا قوسِ قزح چھایا ہوا ہے، جیسے ہی آسمان پر رنگ بدلتا ہے، زمین کی حقیقتیں بھی بدلنے لگتی ہیں، ایسا بھی لگتا ہے کہ اس بار تبدیلی اتنی جلدی یا اتنی آسانی سے نہیں آئے گی، جتنی کچھ سیاسی حلقے امید لگائے بیٹھے ہیں۔
پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
The news attributed to me that I was saying that Nawaz Shareef has agreed to meet imran khan is completely out of context ! I only said that there is a news come on the surface that Mian Nawaz Shareef plans to meet imran , and then I added that
“In order to verify the… https://t.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔