چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد، نون لیگ کے رہنما وزیر حسن، سابق صوبائی وزیر اقبال حسن پی ٹی آئی کے سابق وزیر حیدر خان، قراقرم نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر آمنہ انصاری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اور اس موقع پر مسلم لیگ نون اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے اہم رہنماؤں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش موجود تھیں جبکہ پی پی رہنما غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام ایڈووکیٹ اور وزیر وقار بھی موجود تھے۔    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق اسپیکر فدا محمد ناشاد، نون لیگ کے رہنما وزیر حسن، سابق صوبائی وزیر اقبال حسن پی ٹی آئی کے سابق وزیر حیدر خان، قراقرم نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر عباس، پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی سابق صدر آمنہ انصاری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے رہنما محمد نسیم خان، خادم دلشاد شگری کے علاوہ وزیر تاجور، امیر خان اور وزیر ذوالفقار بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان پی ٹی آئی کے رہنما کے سابق

پڑھیں:

حسن علی کی شاندار واپسی! ٹی20 میں ہیٹرک، 6 وکٹیں لے اُڑے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے وائٹلٹی بلاسٹ ہیٹرک بناڈالی۔

برمنگم میں کھیلے گئے میچ میں ہوم سائیڈ برمنگم بیئرز کی نمائندگی کرنیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے جارحانہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حسن علی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے اور ڈربی شائر فالکنز کو 200 رنز کا ہدف دیا، تاہم حریف ٹیم محض 17.1 اوور میں 141 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں برمنگم بیئرز نے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔ 

مزید پڑھیں: نو لُک شاٹ پر ہونیوالی تنقید پر صائم بھی بول اُٹھے

میچ میں حسن علی نے 3.1 اوورز میں 23 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں، جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل تھی۔

قومی فاسٹ بولر نے ڈیوڈ لائیڈ، مارٹن اینڈرسن، راس وائٹلی، الیکس تھامسن، بین ایچی سن اور پیٹ براؤن کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا تخواہوں میں 50 اور پنشن میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ
  • پانی ہماری ناگزیر ضرورت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
  • پانی ہماری ناگزیر ضرورت ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا: بلاول بھٹو زرداری
  • بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نو رکنی اعلی سطحی وفد لندن پہنچ گیا.
  • حسن علی کی شاندار واپسی! ٹی20 میں ہیٹرک، 6 وکٹیں لے اُڑے
  • پاکستان کا اعلیٰ سطحی کثیر الجماعتی وفد لندن پہنچ گیا
  • پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر خان
  • پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر
  • گلگت بلتستان، اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی
  • پاکستان امن کیلئے تیار، بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو