منامہ بحرین: بیرسٹر امجد ملک وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے اعزاز میں مسلم لیگ ن بحرین چیپٹر کے زیراہتمام شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن بحرین کی ٹیم کے عہدیداران کے علاوہ بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ بحرینی عربی مہمانوں سابق ڈپٹی سپیکر بحرینی پارلیمنٹ علی زید صاحب اور چیئرمین انسانی حقوق بحرین ڈاکٹر عبداللہ الدوادی صاحب کی خصوصی شرکت ، اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد بحرین اور پاکستان کے قومی ترانے انتہائی احترام سے سنے گئے۔ چئیرمین مسلم لیگ ن بحرین افتخار احمد ملک صاحب نے اپنے خطاب میں تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔ مہمان اعزاز صدر پاکستان  مسلم لیگ ن سعودی عرب جناب شیخ سعید احمد صاحب اور صدر ٹریڈر ونگ مسلم لیگ ن کویت جناب شمشاد احمد خان تنولی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر  امجد ملک صاحب کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،  مہمان خصوصی بریسٹر صاحب نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے قیام ، اغراض و مقاصد اور اسکے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے دیار غیر میں بسنے والے تمام ہم وطنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کسی بھی اوورسیز پاکستانی کا پاکستان میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے پلیٹ فارم سے بلا تفریق اسکو حل کرنے کا یقین دلاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے سفیر ہیں اور حکومت انہیں اپنا بہترین اثاثہ گردانتی ہے ۔ انکے آنے جانے میں سہولیات سرمایہ کاری کا فروغ اور انکی زمین جائیداد پر قبضہ سمیت شکایات کے اژالے کیلئے انتخابی منشور کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔  جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن بحرین ندیم حفیظ صاحب نے اپنے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف صاحب وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اور وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار صاحب کا شکریہ جنہوں نے ایک انتہائی قابل محنتی اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے جذبے سرشار اور درد دل رکھنے والی شخصیت کو OPC کا وائس چیئرپرسن منتخب کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔  بیرسٹر امجد ملک صاحب نے ٹیم بحرین کے کام کو خوب سراہتے ہوئے مبارکباد اور اعزازی  شیلڈ پیش کی ۔ صدر مسلم لیگ ن ریاض عدنان بٹ اور سینئر نائب صدر شعبہ خواتین بھی شریک ہوئے ۔ چئیرمین پاکستان کلب بحرین جناب افضل بھٹی صاحب نے پاکستان کلب کی جانب سے محترم جناب بیرسٹر امجد ملک صاحب کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔  صدر مسلم لیگ ن بحرین چودھری رفاقت حسین صاحب کویت سے مہمان شمشاد احمد صاحب کو شیلڈ پیش کی.

چئیرمین سندھی سنگت منظور سٹھیار صاحب نے بیرسٹر امجد ملک صاحب کو سندھی اجرک کا تخفہ پیش کیا۔ میزبانی کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری انجینئر فیصل محمود نے احسن طریقے سے نبھائے ۔ بعدازاں مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانے سے کی گئی اور بیرسٹر امجد ملک اور بحرینی مہمانان گرامی شرکاء میں گھل مل گئے اور ملکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے زور دیکر کہا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بیرسٹر امجد ملک صاحب اوورسیز پاکستانیز مسلم لیگ ن بحرین امجد ملک صاحب کو کمیشن پنجاب کے پیش کی

پڑھیں:

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی چیف سیکرٹری کی جانب سے پیش کردہ ٹائم لائن کی منظوری دے دی۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرکے دس جنوری 2026 تک مصدقہ نقشے مانگ لیے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پنجاب کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پیش ہوئے اور نئے قانون کے مطابق حلقہ بندی رولز  کا ڈرافٹ جمع کرایا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی گئی کہ کنڈکٹ آف الیکشن  رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر ،  ٹاؤن ، میونسپل کارپوریشنز ، کمیٹیز اور تحصیل کونسلز کی درجہ  بندی کے نوٹیفکیشن  22دسمبر2025 تک جمع کرا دیئے جائیں گے ۔ یونین کونسلز کی تعداد  کے نوٹیفکیشنز 31دسمبر اور مصدقہ نقشہ جات الیکشن کمیشن کو 10جنوری 2026 تک فراہم کر دیئے جائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ کابینہ کا حصہ بننا اصل انعام ہے: مزمل اسلم

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔ صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا کہنا تھا کہ تمام کام مقررہ وقت میں کر لیے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی چیف سیکرٹری  پر زور دیا کہ تجوزیز کردہ شیڈول کے مطابق تمام کام ہر صور ت مکمل کیا جائے تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کا کام شروع کرسکے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی پولنگ کے لیے نیا شیڈول جاری
  • پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر
  • عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی، شفاف گورننس مسلم لیگ (ن) کا اصل ایجنڈا: مریم نواز
  • الریاض میں مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
  • ایران اور امریکہ جوہری معاملے پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، بحرین
  • گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم کے زیر اہتمام جی بی کے78ویں یوم آزادی کی تقریب
  • پنجاب میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی کیلئے نیا کمیشن قائم
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے اڑھائی ماہ کی مہلت دے دی
  • پنجاب بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حد بندیوں کیلئے ڈھائی ماہ کی مہلت دیدی
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کو مزید وقت مل گیا