بیجنگ :ہر موسم گرما کے دوران ایک جوش و خروش سے بھرپور فٹبال لیگ لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کرتی ہے، جیسے یورپی فٹبال چیمپئن شپ جو پوری دنیا میں شائقین کے لئے ایک موضوع بن جاتی ہے۔ لیکن آج کل چین میں موسم گرما کے دوران ایک صوبائی سطح کا مقابلہ منعقد ہو رہا ہے جیانگ سو صوبائی فٹ بال سپر لیگ، جسے چینی نیٹیزنز نے ” سو سوپر لیگ” کا نام دے رکھا ہے۔” سو سپر لیگ” کیسے مقبول ہوئی؟ عام طور پر جب چینی لوگ مقابلے کی بات کرتے ہیں، تو وہ”دوستی پہلے، مقابلہ بعد میں” کہنے کے عادی ہیں۔ لیکن ” سو سپر لیگ” میں “مقابلہ پہلے، دوستی چودہویں نمبر پر” کا نعرہ پیش کیا گیا ہے ۔ کیونکہ جیانگ سو صوبے میں تیرہ شہر ہیں، اوریہ تیرہ شہر معیشت اور ثقافتی ترقی میں اپنی اپنی مہارت رکھتے ہیں، اور کھیلوں کے میدانوں میں بھی پوری کوشش کرتے ہوئے بہترین پوزشن حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہی ٹاپک آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں، اور ان فٹبال میچز کے دوران اوسطاً 8000 سے زائد تماشائیوں کی آمد سے بھی اس کھیل کی مقبولیت محسوس کی جا سکتی ہے۔سوشل میڈیا پر اس لیگ کی مقبولیت نے جلد ہی کھپت کی منڈی کو بھی متحرک کر دیا ہے ۔ ایک چھوٹا سا فٹ بال سیاحتی مقامات، ہوٹلوں اور کیٹرنگ کے کاروبار کی وسعت کے لیے ایک چابی بن گیا ہے، یہ ” سو سپر لیگ” کا ایک جادو ہے۔ چھانگ چو شہر میں ” دس یوآن ٹکٹ +مقامی پکوان” کا ایک سیٹ متعارف کرایا گیا،جس سے ان مقامی سبزیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ چئن جیانگ شہر کے ایک سیاحتی مقام میں کھیلوں کے دوران رات کے وقت سیاحوں کی تعداد میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔خوبصورت پرندوں کی وجہ سے مشہور شہر یان چھینگ نے “پرندے اور مقابلہ دونوں دیکھیں” کا سیٹ پیش کیا ، جس کی بکنگ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی، اور اس سے ماحولیاتی خوبصورتی اور معاشی ترقی کا” ڈبل ون” حاصل ہوا ہے۔مذاق اور بحث کو دولت میں ، اور بحران کو موقع میں بدلنا، یہ ” سوسپر لیگ” کا دوسرا جادو ہے۔ مقابلہ جاری ہے اور اس دوران اسپیشل کینوس بیگ تیزی سے مقبول ہو گئے ہیں ، کیونکہ ان پر ان کھیلوں میں جیتنے والے شہر نان تھونگ کے لئے تعریفی الفاظ درج ہیں۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بیگ بنانے والا شہر چھانگ چو ہے جو یہ مقابلے ہار رہا ہے۔ نیٹیزنز نے مذاق میں کہا ہے کہ “ہم مقابلہ ہار سکتے ہیں، لیکن پیسے نہیں کھوئیں گے”۔اس طنز و مزاح کے پیچھے چینی لوگوں کی “کمزوری کو طاقت میں تبدیل کرنے”کی عقل ہے، جب کہ اس عقل کے پیچھےچین کی مضبوط معاشی بنیاد ہے۔چھانگ چو شہر چین کے دریائے یانگسی کے ڈیلٹا میں واقع ہے، جو ٹیکسٹائل اور لباس سازی کی صنعت کا ایک مرکز ہے۔ یہاں خام مال کی فراہمی سے لے کر تیاری، ڈیزائننگ، پروسیسنگ اور لاجسٹکس کی مکمل صنعتی چین موجود ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی سطح پر “چھوٹے آرڈرز اور تیز ردعمل” کے ماڈل کو اپنایا گیا ہے، اور “جیانگ سو-زے جیانگ- شنگھائی فری ایکسپریس زون” کے مکمل لاجسٹکس نیٹ ورک کی بدولت، کل کے کھیل میں پیدا ہونے والے ہاٹ ٹاپکس پر مبنی مصنوعات آج گاہکوں تک تیزی سے پہنچ سکتی ہیں۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس کینوس بیگ کی جلد مقبولیت چین کے مکمل صنعتی نظام، موثر لاجسٹکس نظام، اور کاروباری اداروں کے تیز ردعمل کی ایک بہترین مثال ہے۔چین میں” سو سپر لیگ” جیسی کئی مثالیں عام نظر آتی ہیں۔ گوئی چو صوبے کے “ویلج بی اے”باسکٹ بال کھیل سے لے کر زی بو شہر کے بار بی کیو، اور پھر قومی ٹرینڈز پر مبنی مصنوعات، ان سب سے چین کی مارکیٹ میں موجود زبردست پوشیدہ صلاحیت اور امکانات کا اظہار ہوتا ہے۔ چین کی وسیع آبادی، بڑی مارکیٹ اور مسلسل اختراعی صلاحیت معاشی ترقی کے لیے لامحدود امکانات فراہم کرتی ہے۔ اگر مارکیٹ کی صلاحیت کو مکمل طور پر ابھارا جائے، اختراع کی حوصلہ افزائی کی جائے اور صارفین کی ضروریات کو درست طریقے سے سمجھاجائے، تو معاشی ترقی کے نئے مواقع مسلسل سامنے آتے رہیں گے۔ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ مختلف پالیسیاں بھی معاشی ترقی کو مضبوط سہارا فراہم کرتی ہیں۔اسی وجہ سے، چین کی معیشت بیرونی دباؤ کے باوجود مضبوط لچک دکھا رہی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں چین کی برآمدات و درآمدات کی کل مالیت 17.

94 ٹریلین یوآن رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.5 فیصد زیادہ ہے، جس میں برآمدات میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس میں سازوسامان کی مینوفیکچرنگ صنعت کی کارکردگی خاصی نمایاں رہی، جس کی برآمدات میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا،اور اس میں الیکٹرک گاڑیوں میں 19 فیصد اور صنعتی روبوٹس میں 55.4 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ سب چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے براہ راست نتائج ہیں۔کھپت کی مسلسل ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت طرازی چین کی معاشی ترقی کو نئی توانائی فراہم کرتی رہے گی۔ مستقبل میں ، چین کی معیشت مزید شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرے گی، اور مزید اعلیٰ معیار اور متحرک سمت میں مستحکم طور پر آگے بڑھے گی۔

Post Views: 3

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سو سپر لیگ اضافہ ہوا کے دوران جیانگ سو چین کی

پڑھیں:

وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی ترقی اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر غور کیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اور دیرپا پالیسی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

وزیراعظم نے کہا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات عوامی فلاح اور طویل المدتی معاشی استحکام پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ انہوں نے متبادل توانائی کے ذرائع کے فروغ اور مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مؤثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں متعارف کرانے کے لیے وزارتوں اور ماہرین کے درمیان مؤثر مشاورت یقینی بنائی جائے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • گلگت میں ن لیگ کے ترقیاتی کاموں کا کوئی جماعت مقابلہ نہیں کرسکتی، احسن اقبال
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • مینگو شیک کے لیے کون سا آم بہترین ہے؟ ذائقے اور کریمی ٹیکسچر کو بدل دینے والے راز
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ