دبئی : ورنوسٹ جیگوارز نے میٹیورا ڈویلپرز ورلڈ پیڈیل لیگ کے چوتھے میچ میں گیم چینجرز لائنز کو 25-17 سے شکست دیدی ۔
ویمنز ڈبلز میں ورنوسٹ جیگوار کی تمارا اکارڈو اور ماریا ورجینیا ریرا کی جوڑی نے 2-0 کی برتری حاصل کرلی لیکن گیم چینجرز لائنز کی مارٹا تالاوان اور ویرونیکا ورسیڈا کی جوڑی نے 2-2 سے برابری حاصل کرلی۔ بعد ازاں گیم چینجرز لائنز نے 6-5 کی برتری حاصل کرلی تاہم وہ سیٹ جیت نے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ورنوسٹ جیگوارز نے ٹائی بریک پر مجبور کردیا۔ تاہم گیم چینجرز لائنز نے ٹائی بریک پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے سخت مقابلے میں 7-6 سے فتح حاصل کی۔
مکسڈ ڈبلز مقابلے 4-4 سے برابررہے لیکن ورنوسٹ جیگوارز کے الیجینڈرا سالازار اور ڈیوڈ سانچیز نے 5-4 سے برتری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے آخری گیم میں گیم چینجرز لائنز کی کارلا میسا اور ڈینیئل سینٹیگوسا کو شکست دیکر 6-4 سے فتح حاصل کی اور اپنی ٹیم کو مقابلے میں 12-11 کی معمولی برتری دلائی۔
مردوں کے ڈبلز سیٹ میں ورنوسٹ جیگوار کے الیجینڈرو ارویو اور اریس پٹنیوٹس کی جوڑی کا مقابلہ گیم چینجرز لائنز کے گونزالو روبیو اور پابلو لیجو سے ہوا۔ جیگوارز نے اپنے حریفوں کو ٹائی بریک میں شکست دیکر سیٹ 7-6 سے جیت لیا اور مجموعی برتری 19-17 تک بڑھا دی۔
آخری سیٹ میں ورنوسٹ جیگوارز کے لوکاس کیمپگنولو اور میکسیمیلیانو سانچیز نے گیم چینجرز لائنز کے جون سانز اور جیرو بوٹسٹا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے شروع سے آخر تک غلبہ حاصل رکھا ایک بھی گیم ضائع نہیں کیا اور میچ کے دوسرے مردوں کے سیٹ میں 6-0 سے شاندار فتح حاصل کی۔ ان کی شاندار کارکردگی نے ورنوسٹ جیگوارز کے لئے میچ کو یقینی بنایا اور مجموعی طور پر 25-17 سے فتح حاصل کی۔
یہ ورنوسٹ جیگوارز کی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح ہے ، جس سے وہ 48 پوائنٹس اور دو میچوں میں 55.

1٪ گیم جیت کے فیصد کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ ایس جی پیپرز چیتا 44 پوائنٹس (54.3 فیصد) کے ساتھ دوسرے جبکہ گیم چینجرز لائنز 38 پوائنٹس (45.7 فیصد) کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سہیل خان اینٹ۔ پینتھرز کے بھی 38 پوائنٹس ہیں لیکن وہ 44.7 فیصد گیم جیت کے فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاکستان کا 9 ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 34.37 فیصد بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا جو ایک سال قبل 6.301 ارب ڈالر تھا رپورٹ کے مطابق حالیہ علاقائی سیاسی تبدیلیوں کی وجہ سے بنگلہ دیش، افغانستان اور سری لنکا کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے تاہم حالیہ برسوں میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو نمایاں دھچکے کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ ناسازگار حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات ہیں اس پیش رفت کے باوجود علاقائی ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا ہے جس کی بنیادی وجہ زیر غور مہینوں کے دوران چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ درآمدات ہیں.

(جاری ہے)

مالی سال 2024 میں تجارتی خسارہ 9.506 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے 6.382 ارب ڈالر کے مقابلے میں 49 فیصد زیادہ ہے جولائی تا مارچ مالی سال 2025 کے دوران افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پاکستان کی برآمدات میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران دیگر ممالک خصوصاً چین کو برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری رہا مالی سال 2025 کے دوران جولائی تا مارچ پاکستان کی 9 ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کو برآمدات کی مالیت 3.26 فیصد اضافے کے ساتھ 3.420 ارب ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3.312 ارب ڈالر تھی.

اس کے برعکس مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں درآمدات 23.65 فیصد اضافے کے ساتھ 11.887 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 9.613 ارب ڈالر تھیں تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں چین سے درآمدات 23.69 فیصد اضافے کے ساتھ 11.582 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 9.363 ارب ڈالر تھیں خطے میں زیادہ تر درآمدات چین سے حاصل کی جاتی ہیں اس کے بعد جزوی طور پر بھارت اور بنگلہ دیش ہیں.

مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات 12.36 فیصد کم ہو کر 1.878 ارب ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے انہی مہینوں میں 2.143 ارب ڈالر تھیں مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں بھارت سے درآمدات 12.72 فیصد اضافے کے ساتھ 17 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال 15 کروڑ 64 لاکھ 20 ہزار ڈالر تھیں مالی سال 2024 میں بھارت سے درآمدات 8.866 فیصد اضافے کے ساتھ 20 کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار ڈالر تک رہی تھیں جو اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 19 کروڑ 40 ہزار ڈالر تھیں.

دریں اثنا مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں بھارت کو برآمدات 4 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ سال 12 لاکھ 30 ہزار ڈالر تھیں مالی سال 24 میں بھارت کو برآمدات 36 لاکھ69 ہزار ڈالر رہی تھیں جو اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 3 لاکھ 29 ہزار ڈالر تھیں مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں افغانستان کو برآمدات 64.48 فیصد اضافے کے ساتھ 62 کروڑ 32 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ سال 37 کروڑ 89 لاکھ20 ہزار ڈالر تھیں، مالی سال 2024 کے 9 ماہ کے 64 لاکھ 40 ڈالر کے مقابلے میں 212 فیصد اضافے کے ساتھ درآمدات 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالر رہیں، طورخم بارڈر اسٹیشن تقریباً 27 روز تک بند رہا جس کی وجہ سے افغانستان کو درآمدات اور برآمدات متاثر ہوئیں.

رواں مالی سال میں افغانستان کو پاکستان کی اہم برآمدات میں چینی بھی شامل ہے پاکستان نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران 7 لاکھ ٹن سے زائد چینی برآمد کی جس میں سے زیادہ تر افغانستان کو برآمد کی گئی ایران کے ساتھ تجارت کے کوئی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں کیونکہ زیادہ تر تجارت غیر رسمی چینلز کے ذریعے کی جاتی ہے تاہم پاکستان نے بلوچستان کی غیر محفوظ سرحد کے ذریعے ایرانی پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ کے پیش نظر سرحد تجارت کا انتخاب کیا ہے.

مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں بنگلہ دیش کو برآمدات 25 فیصد اضافے کے ساتھ 48 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے 60 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں، مالی سال 9 ماہ میں درآمدات 44.53 فیصد اضافے کے ساتھ 6 کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ سال 4کروڑ 34 لاکھ 90 ہزار ڈالر تھیں.

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی فضائی حدود انڈین جہازوں کے لئے بند، واہگہ بارڈر بند، بھارتیوں کے ویزے منسوخ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • ڈی جی موسمیات ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن میں ایشیا ریجن کے وائس پریذیڈنٹ منتخب
  • پاکستان کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا
  • قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل
  • ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 34.37 فیصد بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا
  • چین کے ساتھ ٹیرف معاہدہ جلد ممکن ہے، امریکی صدر
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے؟