چیمپیئنز لیگ فرانس کی تاریخی فتح، پیرس کی سڑکوں پر جشن کا سماں
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے یورپی فٹبال کی تاریخ میں نیا باب رقم کرتے ہوئے انٹر میلان کو 5-0 سے شکست دے کر یوئیفا چیمپیئنز لیگ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟
یہ پی ایس جی کی تاریخ کا پہلا چیمپیئنز لیگ ٹائٹل ہے، جو انہوں نے شاندار کارکردگی کے ساتھ حاصل کیا۔
میونخ کے الیانز ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں 19 سالہ فرانسیسی مڈفیلڈر دیزیرے دوئے نے 2 گول کیے اور ایک گول میں مدد فراہم کی، جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ کامیابی چیمپیئنز لیگ فائنل کی تاریخ میں سب سے بڑے مارجن سے حاصل کی گئی کامیابیوں میں شامل ہے۔
پی ایس جی نے اس سیزن میں لیگ 1، کوپ ڈی فرانس اور چیمپیئنز لیگ جیت کر فرانسیسی فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ’ٹریبل‘ مکمل کیا۔
ہیڈ کوچ لوئس انریکے نے اس کامیابی کے ساتھ دوسری بار یورپی ٹریبل جیتنے والے کوچ کا اعزاز حاصل کیا۔
اس تاریخی فتح کے بعد پیرس کی سڑکوں پر جشن کا سماں ہے، جہاں ہزاروں مداح خوشی سے جھوم رہے ہیں۔
پی ایس جی اب اگست میں یوئیفا سپر کپ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر کا سامنا کرے گا اور 2025 فیفا انٹرکانٹینینٹل کپ اور 2029 فیفا کلب ورلڈ کپ میں بھی شرکت کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس جی پیرس پیرس سینٹ جرمین چیمپیئنز لیگ فرانس لوئس انریکے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس جی پیرس پیرس سینٹ جرمین چیمپیئنز لیگ پی ایس جی کی تاریخ
پڑھیں:
اسلام آباد سیکرٹریٹ میں غیر منظم پارکنگ پر پابندی، نئی پارکنگ قائم
وفاقی دارالحکومت میں سیکرٹریٹ کے اطراف سڑکوں اور لینز میں غیر منظم پارکنگ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کر دیئے گئے ۔
سیکرٹریٹ انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ، مجسٹریٹ اورٹریفک پولیس مشترکہ طور پرپارکنگ کے نظم کو یقینی بنائیں گے اورکسی بھی گاڑی کوسڑکوں پر پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اے بی سی ڈی اورپی کیو آرایس بلاکس کی سڑکوں اور لینز پر پارکنگ مکمل طورپرممنوع قراردی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اے بی سی ڈی بلاکس کے قریب نئی پارکنگ قائم کر دی گئی ہے جہاں والٹ سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے، وزراء اورسینئرافسران کی گاڑیاں موجودہ پارکنگ شیڈزمیں منظم انداز سے مقررہ جگہوں پرکھڑی کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ وزراء اورافسران ذاتی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں مناسب مقامات پر پارک کریں تاکہ اس اقدام کا نفاذ مؤثراندازمیں ہواورسیکریٹریٹ کے اطراف ٹریفک مسائل میں کمی آ سکے۔