پی ایس جی پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب، پیرس میں جشن ہنگامہ آرائی میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پی ایس جی نے انٹر میلان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ کا فائنل جیت لیا۔
چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں پی ایس جی نے انٹر میلان کو 0۔5 سے شکست دی، پی ایس جی نے پہلے ہاف میں 2 ، دوسرے ہاف میں 3 گول کیے، پی ایس جی کی جانب سے ڈوئے نے 2گول کیے جبکہ ایک ایک گول اشرف حکیمی، کویچا اور مے یولو نے کیا۔ اس طرح پی ایس جی پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہو گیا۔
انٹر میلان کیخلاف فتح کا جشن منانے ہزاروں افراد پیرس کے اہم مقامات پرامڈ آئے تھے، انٹر میلان کیخلاف پی ایس جی میچ پیرس میں کئی مقامات پر لائیو دکھایا گیا تھا۔
فٹبال کے مداحوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
پیرس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی جارچ کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ فتح کے جشن کے دوران ہنگامہ آرائی پر پولیس نے 81 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے پیرس کی سڑکوں پر آگئے، ایسے افراد کے خلاف قانون سخت ایکشن لے گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہنگامہ آرائی چیمپئنز لیگ انٹر میلان پی ایس جی پیرس میں
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔