سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اسکینڈینیویا کے ممالک سویڈن ڈنمارک اور ناروے کا دورہ کیا اور ان ممالک میں مقیمُ اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کیا ۔ سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں اسکینڈینیویا کے ان تین ممالک کی پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک بروقار اور تاریخی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے میں مقیم تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اسکینڈینیویا میں مسلم لیگ کے کوآرڈینیٹر اسد ایاز اس تقریب کے میزبان تھے۔ اوورسیز پاکستانیوں خصوصا اسکینڈینیویا کے ممالک میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے تجاویز کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی یہ تقریب کھلی کچہری میں تبدیل ہو گئی اور سامعین نے دل کھول کر پاکستان کی بات کی۔

(جاری ہے)

اس پروقار تقریب میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے سے تعلق رکھنے والی مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات جن میں ڈاکٹرز وکلا انجینئرز ، تاجر ، پروفیشنلز ، سیاسی اور مذھبی ادبی صحافتی اور سماجی رہنماؤں پر مشتمل ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

بیرسٹر امجد ملک نے اس کھٹن موقع پر اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو سپورٹ کرنے پر شکریہ اداکیا ۔ انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی بیرون ملک ہمارے سفیر ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ مالمو میں انعقاد پزیر ہونے والی اس تاریخی اور پروقار تقریب کے میزبان سویڈن کی ممتاز کاروباری سماجی اور سیاسی شخصیت اسد ایاز اور ان کی ٹیم تھے جبکہ اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی برطانیہ کے معروف وکیل وائس چئیرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈینیٹر انٹربیشنل افیئرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک تھے جنہوں نے اس پروقار تقریب سے خطاب کیا اور تارکین وطن کے مسائل سنے ۔

ڈنمارک سفارت خانے میں نادرا کے دفتر کا معاملہ اور ڈائرکٹ فلائٹ کی بات کی گئی جس پر بیرسٹر امجد ملک نے جلد عملدرآمد کیلئے وزیراعظم سے معاملہ اٹھانے کا کہا۔ تقریب میں مہر آفتاب رومی صدر مسلم لیگ ن ڈنمارک ، نذیر بٹ سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن ناروے اور شاہد تنویر صدر مسلم لیگ ناروے سعید شیخ صدر سینئر نائب صدر مسعود منہاس ، عرفان نیاز چوہدری ہیڈ آف یوتھ مسلم لیگ ن سویڈن اپنے اپنے وفود کیساتھ شریک ہوئے۔

مالمو سے تحریک انصاف سویڈن کے وفد نے خصوصی شرکت کی جنکو خوش آمدید بھی کہا گیا اور انکی بات بھی سنی گئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں پنجاب اوورسیز کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلاً روشنی ڈالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تارکین وطن کے مسائل کے حل اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔ پنجاب اوور سیز پاکستانیز کمیشن کے دروازے سب کے لئے بلا تفریق کھلے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا مسلم لیگ ن کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔ بیرسٹر امجد ملک نے یورپ کی تاریخ میں پہلی بار اسکینڈینیویا کے تین ممالک سویڈن ڈنمارک اور ناروے کی پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں ایک جگہ پر اکٹھے ہونے اور ایک پروقار تقریب کے انعقاد پر منتظمین اور تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کی ۔ جبکہ شرکا جن میں سویڈن ڈنمارک اور ناروے مسلم لیگ ن کے صدور اسکینڈینیویا کے کوآرڈینیٹر اور سرکردہ شخصیات نے خطاب میں بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن بننے پر مبارکباد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک ایک متحرک اور محنتی قانون دان ہیں، انکی بطور وائس چیئرپرسن تقرری بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اعزاز ہے۔ شرکاءنے اس موقع پر اسکینڈینیویا میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل سے بیرسٹر امجد ملک کو آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے حل پر زور دیا ۔تقریب سے بطانیہ سے تشریف لائے ہوئے دیگر مہمانان گرامی قدر نے بھی خطاب کیا جن میں برطانیہ کے معروف اور سینئر صحافی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی ایڈیشنل سیکرٹری غلام حسین اعوان نے صحافیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنا پیغام دیا جبکہ دوسرے مہمان جن میں آر اے شہزاد ۔

پاکستان پپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما امانت انجم ، رانا ستار و دیگر نے اپنے خطاب میں پاکستان کیلئے اتحاد اور یگانگت کا پیغام دیا ۔ تقریب میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اور پاک فوج کےساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔سردار تیمور عزیز نے کشمیر کونسل کے وفد کے ساتھ نمائیندگی کی۔ پاکستانی کار ڈرائیور ارشد جاوید کو پاکستان سے مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے مالمو پہنچنے پر سراہا گیا۔ آخر میں شرکاء کو لذیذ پاکستانی کھانوں سے میزبانی کی گئی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز پاکستانی پاکستانیز کمیشن وائس چیئرپرسن تارکین وطن مسلم لیگ ن تقریب کے کے مسائل اور ان

پڑھیں:

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار

پاکستان، سعودی عرب، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں انتہا پسند اسرائیلی آبادکاروں کی مسلسل دراندازی، اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں ہونے والی کارروائیوں اور مسجد کے احاطے میں اسرائیلی پرچم لہرانے کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت سے متعلق اسرائیلی قانون سازی، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مذمتی بیان جاری

8 عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ انتہا پسند اسرائیلی آبادکاروں کی یہ اشتعال انگیز اور ناقابل قبول کارروائیاں بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مقدس مقامات کی تاریخی و قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

بیان میں اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی تاریخی، قانونی اور آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے اور اسلامی و مسیحی مقدس مقامات کے تشخص کو نقصان پہنچانے کے لیے جاری منظم اقدامات اور خلاف ورزیوں کی بھی سخت مذمت کی گئی۔

وزرائے خارجہ نے یروشلم اور اس کے اسلامی و مسیحی مقدس مقامات کی تاریخی و قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہوئے اس کے تحفظ پر زور دیا جبکہ اس حوالے سے ہاشمی سرپرستی کے خصوصی کردار کو بھی تسلیم کیا۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ/الحرم الشریف کا پورا 144 دونم (تقریباً 35.6 ایکڑ) پر مشتمل رقبہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے اور اردن کی وزارت اوقاف و اسلامی امور سے وابستہ یروشلم اوقاف و مسجد اقصیٰ امور ڈائریکٹوریٹ ہی اس مقدس مقام کے انتظام و انصرام اور داخلے کے امور کا واحد مجاز ادارہ ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حکام کو ان اشتعال انگیز اقدامات کے فوری خاتمے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ بار بار کی جانے والی ایسی خلاف ورزیاں خطے میں کشیدگی، عدم استحکام اور انتہا پسندی کو فروغ دیتی ہیں امن کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر ایسی تمام غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے اور مسجد اقصیٰ کی تاریخی و قانونی حیثیت کا مکمل احترام یقینی بنائے۔

????PR No.1️⃣4️⃣0️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣

Joint Statement by Foreign Ministers of the Group of Eight Arab-Islamic States

????⬇️ pic.twitter.com/qZTmgSZM0n

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026

آٹھوں ممالک نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ان کے جائز اور ناقابل تنسیخ قومی حقوق، بالخصوص حقِ خودارادیت اور 1967 کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

مزید پڑھیں: غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

بیان میں اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور 2 ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے قیام کے لیے جاری تمام سفارتی کوششوں کی بھی مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

8 اسلامی ممالک اسرائیل کی جارحیت مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی

متعلقہ مضامین

  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل