پولینڈ، پاکستانی نژاد 3 ہاکی پلیئرز نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
یورپین ملک پولینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے سپر لیگ ہاکی کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل جتوا دیا۔
تین پاکستانی نژاد کھلاڑیوں مرتضٰی یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن نے Siemianowice Śląskie ہاکی کلب سے کھیلتے ہوئے اسے سپر لیگ میں پہلی ناقابل شکست چیمپئن بنوا دیا، عبدالرحمٰن لیگ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔
احتشام اسلم سیمی فائنل، فائنل اور مجموعی طور پر بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جبکہ مرتضٰی یعقوب بیسٹ ڈیفینڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔
چیمپئن ٹیم کے کوچ نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم پاکستانی ہیروز کو اپنے ساتھ کھیلتا ہوا اور اپنے کلب کو چیمپئن بناتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کا سفر کرنے کے خواہشمند سیاحوں، طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ایک بری خبر , امریکی حکومت نے غیرملکی نان امیگرنٹس کے لیے نئی “ویزا انٹیگریٹی فیس” متعارف کرا دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نئی فیس کا اطلاق 1 اکتوبر 2025 سے ہوگا، جس کے تحت ویزا کے خواہشمند افراد کو 250 ڈالر (تقریباً 72 ہزار پاکستانی روپے) اضافی ادا کرنا ہوں گے۔
مزید یہ کہ I-94 فیس (آمد اور روانگی کا ریکارڈ) بھی 6 ڈالر سے بڑھا کر 24 ڈالر کر دی گئی ہے۔یہ تمام فیسیں موجودہ ویزا فیس کے علاوہ ہوں گی۔
نئی “ویزا انٹیگریٹی فیس” کا اطلاق ان تمام افراد پر ہوگا جو سیاحتی، کاروباری، تعلیمی یا دیگر نان امیگرنٹ ویزا کے ذریعے امریکہ آنا چاہتے ہیں۔
اس فیس کا نفاذ “ون بِگ بیوٹی فل بل ایکٹ” کی منظوری کے بعد عمل میں آیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے ترقی پذیر ممالک کے شہریوں، خصوصاً پاکستانی درخواست گزاروں پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔