فیک نیوز پھیلانے پر مسلم لیگ ن کی اپنی رکن اسمبلی پیکا ایکٹ کی زد میں آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کچھ عرصہ قبل ایک نابالغ بچی کے اغوا اور اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس واقعہ کا مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔ 21 جنوری کو عدالت نے ملزمان کی دراخوست پر سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔ تاہم، پالیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور سونیا عاشر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ خبر پوسٹ کی کہ ملزمان کو سزا ہوگئی ہے، ملزمان کو سزا ہونے میں پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پنجاب کو کریڈٹ جاتا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو انصاف مل گیا ہے۔
یہ پوسٹ جب بچی کے والدین نے دیکھی تو انہوں نے فیک نیوز پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نابالغ بیٹی اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنی، جس کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانے فیصل ٹاؤن میں درج ہے، گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست منسوخ کی لیکن سونیا عاشر نے 2 فروری کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی کہ ملزمان کو سزا ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: سرکاری اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے زیادتی
درخواست میں مزید کہا گیا کہ خاتون رکن اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں ملزمان کو ملنے والی ’جعلی سزا‘ کا کریڈیٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دیا، پارلیمانی سیکریٹری کی جانب سے پھیلائی جانے والی یہ خبر مکمل فیک نیوز تھی جو زیر سماعت مقدمے پر برے طرح سے اثرانداز ہوئی ہے لہٰذا سونیا عاشر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔
متاثرہ بچی کی والدہ نے مقدمے کے اندراج کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی خط بھجوایا ہے، جس میں یہی مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اقلیتی رکن اسمبلی سونیا عاشر فیک نیوز پھیلانے میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت اس معاملے کو دیکھ رہی ہے، مکمل جانچ پڑتال کے بعد اس دراخوست پر کارروائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بچی پنجاب اسمبلی رکن اسمبلی رہنما زیادتی کیس سونیا عاشر ضمانت منسوخ عدالت مسلم لیگ ن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بچی پنجاب اسمبلی رکن اسمبلی زیادتی کیس سونیا عاشر عدالت مسلم لیگ ن سونیا عاشر رکن اسمبلی ملزمان کو فیک نیوز
پڑھیں:
قومی اسمبلی: ارکان کو 3 سال میں 1ارب 16کروڑ روپے کے فری سفری واؤچرز جاری
---فائل فوٹواراکینِ قومی اسمبلی کو 3 سال کے دوران 1 ارب 16 کروڑ روپے کے فری سفری واؤچرز جاری کیے گئے جن میں سے 16 کروڑ 10 لاکھ روپے کے واؤچرز اور بیان کردہ اخراجات میں فرق سامنے آیا ہے۔
’جنگ‘ اور ’دی نیوز‘ کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن کی رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 2022ء سے 24-2023ء کے دوران ہوئے ان اخراجات کو غیر مجاز اور بے ضابطہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسمبلی سیکریٹریٹ Reconciled Statement بنانے میں ناکام رہا ہے۔
دوسری جانب ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’دی نیوز‘ کو بتایا ہے کہ Reconciled Statement تیار کرنے کا عمل جاری ہے، زیادہ تر کیسز سندھ اور بلوچستان کے ارکان قومی اسمبلی کے ہیں۔