پیپلز پارٹی اور ن لیگ کشیدگی ؛ بلاول بھٹو نے پارٹی ارکان کو روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں کشیدگی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔
بلاول بھٹو کی ن لیگ کے بیانات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت ہوئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی ارکان کو سخت زبان استعمال کرنے سے روک دیا
پیپلزپارٹی نے آئندہ لائحہ عمل سی ای سی اجلاس میں طے کرنےپر اتفاق کیا ۔
کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل
چیئرمین کو پارٹی رہنماؤں کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ ورچوئل اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان سمیت سینئر قیادت شریک تھی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی