گولارچی/ بدین: مرکزی مسلم لیگ کی حقوق سندھ ریلی کی کوریج کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
گولارچی/بدین (نمائندہ جسارت) مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کل نکالی جانے والی حقوق سندھ ریلی کے سلسلے میں تحصیل گولارچی کے رہنماؤں طاہر آرائیں، فہیم میمن، عبدالرحمن مکی سمیت دیگر نے پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کو حقوق سندھ ریلی کی کوریج کی دعوت دی۔ اس موقع پر طاہر آرائیں کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ سندھ کے ہر بنیادی مسئلے کے حل کے لیے روڈوں پر نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل سندھ بھر کی عوام بڑی تعداد میں ریلی کرپٹ حکمرانوں کیخلاف تاریخی ثابت ہو گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو عمر قید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن عدالت نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی کے دوران چاقو سے حملہ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 5 افراد کو زخمی کرنے والے ایک افغان شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جرمنی میں امیگریشن اور سیکورٹی کے بارے میں شدید بحث جاری ہے اور ملک کی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کی حمایت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ ملزم کی رازداری کے تحفظ کے لیے اسے سلیمان اے کا نام دیا گیا۔ سلیمان اے کو عدالت نے 2024 کے آخر میں اسلام مخالف گروپ پیکس یورپا کی کے مظاہرے کے دوران چاقو سے حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا ہے ۔