فرانسیسی فٹبالر کا چیمپئنز لیگ میں نیا ریکارڈ!
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
فرنچ فٹبالر اور پی ایس جی اسٹار عثمان ڈمبیلے نے یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ میں نیا ریکارڈ بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق 27 سالہ فرنچ فٹبالر چیمپئنز لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ مشترکہ گول کرنے یا گول میں مدد کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اب تک اس سیزن میں عثمان ڈمبیلے نے 8 گولز اسکور کیے جبکہ 4 گولز میں مدد کی۔ آرسنل کے خلاف سیمی فائنل میں ان کے اسسٹ نے ان کے مجموعی ہندسہ 12 تک ہوگیا ہے۔
پی ایس جی نے آرسنل کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کے متعلق بڑی خبر!
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں 13 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا تھا۔
جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے پی سی بی سے لاہور میں قائم بائیو مکینک لیب میں ان کے ایکشن کا تجزیہ کرنے کی درخواست کی۔
بعدازاں ایکشن کو قانونی قرار دیا گیا۔