بیڈ منٹن کھلاڑی اور معروف کوچ متھیاس بوئے کا ورلڈ پیڈیل لیگ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
دبئی (سپورٹس ڈیسک) ممبئی کے نیسکو سینٹر میں ورلڈ پاڈیل لیگ کے بھارت میں ڈیبیومیں بیڈمنٹن کے سابق عالمی نمبر ایک اور لندن اولمپک 2012 کے سلور میڈلسٹ متھیاس بوئے نے بھارتی ٹاپ ڈبلزجوڑی کے سابق کوچ ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کے ساتھ مقابلے میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں ہوئے بوئے نے بھارت میں پاڈیل کی ترقی سے متعلق اپنے خیالات کا اشتراک کیا انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ کورٹس بن رہی ہیں اور بہت سے کلبز میں دیگر کورٹس کو پاڈیل کورٹس میں تبدیل کرنے سے متعلق سوچا جارہا ہے یہ ترقی مجھے یاد دلاتی ہے کہ میں نے ڈنمارک میں کیا دیکھا ہے، جہاں یہ کھیل 6 سات برس قبل کچھ بھی نہ تھا۔
بوئے کی کوچنگ میں ستوک اور چراغ کی جوڑی نے دنیا بھر میں کئی یادگار فتوحات حاصل کیں۔ ان میں 2022 ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ، برمنگھم میں 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل، 2023 ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اور ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی معروف آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے چیئرمین ین تونگیو سے شنگھائی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی صدر کے ہمراہ تھے۔
ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے چیری آٹو کی پاکستان میں سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں کا خیر مقدم کیا اور کمپنی کی جانب سے الیکٹرک بسوں اور لوکلائزیشن منصوبوں کو خوش آئند قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیے: شنگھائی: بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
صدر کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
صدر زرداری نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پاکستان کی جانب سے الیکٹرک اور نیو انرجی گاڑیوں کے لیے پالیسی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے چیری کو پاکستان میں الیکٹرک بسوں، منی ٹرکس اور گرین انرجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مینوفیکچرنگ، منرلز اور انرجی اسٹوریج میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
اس موقع پر چیری آٹو کے وفد نے صدر زرداری کو کمپنی کی عالمی کامیابیوں اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔ ملاقات میں سندھ کے وزراء شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آٹوموبائل پاکستان چین ملاقات