بھارتی حکمرانوں کے ذہنوں پر سوار پاکستان کے خوف نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ کروادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا۔

آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے۔

اس دوران پنجاب کنگز نے 10.

1 اوورز میں 122 رنز بنالیے تھے کہ اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں، ابتدائی طور پر اسے فنی خرابی قرار دیا گیا لیکن بعد میں میچ منسوخ کردیا گیا۔

تقریباً 23,000 تماشائیوں والا اسٹیڈیم 80% بھرا ہوا تھا، جہاں سے سب کو باہر نکالا گیا۔

اس موقع پر پنجاب کنگز کی چیئرلیڈر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شدید خوف میں مبتلا دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ اچانک پورا اسٹیڈیم خالی کروایا گیا، سب چیخ رہے تھے! شاید میں ابھی تک صدمے میں ہوں، کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ رو کیوں نہیں رہی۔

دوسری جانب آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل کا کہنا ہے کہ لیگ کے حوالے سے حکومتی ہدایت کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے باعث فوجی چوکیوں سمیت رافیل طیاروں تباہ ہوگئے، جس سے ہندوستانی حکمرانوں کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایل

پڑھیں:

پی ایس ایل: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز میچ ری شیڈول کرنیکا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ری شیڈول ہونے والے اس میچ کےحوالے پی سی بی مناسب وقت پر نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کرے گا۔

گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے آج رات کے میچ کے لیے رقم  واپس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ آج رات کے مقابلے کے لیے آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں خود بخود ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل: میچ منسوخی پر کھلبلی مچ گئی، کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار
  • اسلام کا نظامِ انسدادِ گداگری
  • بھارت نے آئی پی ایل کا میچ بہانہ بنا کر ختم کر دیا
  • پاکستان کے حملے کا خوف، دھرم شالہ میں آئی پی ایل کا میچ 10 اوورز بعد ہی ختم
  • سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 مئی کو شیڈول کیمبرج امتحانات منسوخ
  • سیکیورٹی خدشات، آئی پی ایل میچ صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا،سٹیڈیم لائٹس بند ہونے کا بہانہ کرکے منسوخ کردیا گیا
  • فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا
  • پی ایس ایل: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز میچ ری شیڈول کرنیکا فیصلہ
  • میچ سے قبل روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا