پاکستان سپر لیگ کی کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی سے بریفنگ طلب
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو پھر طلب کر لیا۔
قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے پاکستان سپر لیگ کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی سے کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیمز کی تعمیرِ نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
چیئرمین پی سی بی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری بورڈ چیئرمین محسن نقوی کی ترجیحات ہی نہیں ہیں، محسن نقوی کو بورڈ چیئرمین شپ الیکشن میں بدترین دھاندلی کے انعام میں ملی۔
قائمہ کمیٹی نے سینیٹر ہدایت اللّٰہ کی بطور بورڈ ممبر ایرا تعیناتی میں تاخیر کا بھی نوٹس لیتے ہوئے بریفنگ طلب کی ہے۔
آئندہ اجلاس کے دوران پی ٹی اے کے بورڈ ممبران کی تنخواہوں سے متعلق حکومتی قانون سازی بھی زیرِ غور آئے گی۔
قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے سے ملک بھر میں فائیو جی سروسز مہیا کرنے پر بھی بریفنگ طلب کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قائمہ کمیٹی بریفنگ طلب چیئرمین پی محسن نقوی پی سی بی طلب کی
پڑھیں:
وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔
گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔