محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزدوروں کے عالمی دن پر محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی،محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر مزدور، کاریگر ،محنت کش کو سلام پیش کرتا ہوں،یکم مئی قربانی، ہمت اور جہدوجہد کا روشن باب ہے،ہم مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہیں، نہ صرف آج بلکہ ہر دن،محنت کش رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔
بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل
اُنہوں مزید کہا کہ ہم ملک کی تعمیروترقی میں محنت کشوں کی جدوجہد کو خراج تحسین کرتا ہوں،تیز رفتار وپائیدار ترقی محنتی ،پرعزم افرادی قوت کی وجہ سے ممکن ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونیوالے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شہید ہوگئے۔