اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ایسے وقت میں قومی اتحاد اورقابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے ،عمران خان کا واضح پیغام ہے امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہیں سمجھنا چاہیے تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ میں بھارت کی جنگی تیاریوں اور تسلط پسند عزائم کی شدید مذمت کی گئی.

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مودی سرکار کے تحت چلنے والا بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ بحرانی صورتحال میں قومی اتحاد اور ایک قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سب سے قابل اعتماد رہنما عمران خان اس وقت پابند سلاسل ہیں، جو جیل سے بھی پاکستان کی خودمختاری کے دفاع اور قومی یکجہتی کا پیغام دے رہے ہیں.

اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان کا واضح پیغام ہے کہ امن کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے جبکہ جنگ کی حمایت کی بجائے امن کو ترجیح دی جانی چاہیے تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی قیادت ایک خاموش اورغافل حکومت کر رہی ہے، عمران خان واحد رہنما ہیں جو پاکستان کی خود مختاری کے دفاع اور قومی اتحاد کا مطالبہ کررہے ہیں بحران کی اس گھڑی میں ان کی قیادت ناگزیر ہےانہیں خاموش رکھنا اور قید تنہائی میں رکھنا صرف ایک شخص سے نہیں بلکہ پورے ملک اور قوم سے دشمنی کے مترادف ہے.

اعلامیہ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تحریک انصاف اپنی قیادت کی رہائی اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ میدان میں ہے تاکہ قوم متحد ہو کر اپنی مقدس سرحدوں کا دفاع کر سکے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ

—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی انٹر پارٹی کیس کی سماعت ہوئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

دورانِ سماعت ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2018ء میں پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے درمیان اتحاد ہوا، ایک الیکشن کے لیے یہ اتحاد تھا یا ہمیشہ کے لیے؟

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا معاہدہ تاحیات ہے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اس معاملے کو دیکھیں گے کہ اتحاد ایک الیکشن کے لیے تھا یا تاحیات، پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے درمیان معاہدہ الیکشن کمیشن آفس کو پیش کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی
  • پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
  • مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے: پی ٹی آئی
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی
  • عمران خان کو فوری رہا کیا جائے تاکہ قوم سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے، پی ٹی آئی اعلامیہ
  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، بینکوں پر عائد ٹیکس کو بل کا حصہ بنانے کی منظوری
  • فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت پر زور
  • پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ