مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی ایم کیو ایم کے چیئرمین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے جوائنٹ سیکرٹری خالد نیک کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ووفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے بہادرآباد آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی حالات، باہمی دلچسپی کے امور اور سپریم کورٹ کے الیکشن میں حمایت پر گفتگو ہوئی۔ایم کیو ایم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نائب صدر کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ جمہوریت عوام کو فائدہ نہیں دے رہی، سندھ کے حکمرانوں نے 22 ہزار ارب کے باوجود ترقی نہ دی، کراچی اور اندرون سندھ تباہ حالی کا شکار ہیں۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف عدالتی دروازے کھٹکھٹائے جائیں گے، مصنوعی اکثریت کے سائے میں عوام کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ مزید کہا گیا کہ مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب متاثرین کی مدد میں مثالی کردار ادا کیا ہے اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ
پڑھیں: