چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئر مین نہیں بنے:ترجمان ق لیگ کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئر مین نہیں بنے:ترجمان ق لیگ کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان کی وضاحت ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چئیرمین نہیں بنے۔چوہدری شجاعت حسین کا سیاسی مقام اور مرتبہ بہت بلند ہے،چوہدری شجاعت حسین کو ایسے عہدوں کی ضرورت نہیں،چوہدری شجاعت حسین سے آج باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر طارق حسن نے ملاقات کی،طارق حسن پارٹی کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔
چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں وفد نے اپنے مسائل اور کامیابیوں سے آگاہ کیا۔چوہدری شجاعت حسین پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر رہ چکے ہیں۔اب انکے صاحبزادے چوہدری شافع حسین فیڈریشن کے صدر ہیں۔چوہدری شافع حسین کی سربراہی میں پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو تاریخی شکست دی تھی۔چوہدری شجاعت حسین اور انکا خاندان کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔خبر کا متن درست نہیں، لفظی غلطی کا غلط مطلب اخذ کیاگیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحالات بدلنے کی طاقت ہے، حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر حالات بدلنے کی طاقت ہے، حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، اوپن نیلامی کا اعلان صدر مملکت کا چین میں کاشغر کی تاریخی مسجد کا دورہ، نمازعصر ادا کی، شاندار فنِ تعمیر کو سراہا غزہ: اسرائیلی فورسز کے بدترین حملے جاری، مزید 51 فلسطینی شہید اسلام آباد ہائیکورٹ؛عمران خان کی ایکس پوسٹس غیرقانونی قرار دینے کیلئے درخواست دائر حکومتی پالیسیوں سے چینی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشنCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت حسین پاکستان
پڑھیں:
متنازع شو پر عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے اپنے نئے رئیلٹی شو پر کی جانے والی تنقید پر وضاحت دے دی۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر عائشہ عمر کے شو لازوال عشق کے پرومو کا خوب چرچہ ہورہا ہے۔ صارفین نے ان کے شو پر شدید تنقید کرتے ہوئے اس کے ریلیز سے پہلے ہی بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
اس تنقید پر وضاحت دیتے ہوئے شو کی میزبانی کرنے والی عائشہ عمر کہا کہ یہ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ رشتہ ازدواج پر مبنی ریئلٹی پروگرام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی ڈیٹنگ شو نہیں بلکہ زندگی کا ساتھی تلاش کرنے پر مبنی ہے۔
عائشہ نے کہا کہ شو میں پہلے سے کوئی جوڑے طے نہیں ہیں بلکہ شرکاء شو کے دوران میل جول کے ذریعے تعلقات بنائیں گے جس کا واحد مقصد شادی ہوگا۔
یاد رہے کہ یہ رئیلٹی شو ٹی وی پر نہیں بلکہ یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا۔ تاہم عوام کی جانب سے اس قسم کے شو پر پابندی کا مطالبہ تاحال جاری ہے۔