پاکستان فٹ بال فیڈریشن کاقومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینیکا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو پرکھنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر راونڈ تھری کا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان ٹیم منiجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئر سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔

افغانستان کے خلاف پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست سے گول کیپر یوسف بٹ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔میلبرن سٹی کی نمائندگی کرنے والے احمد فراز گلزاری بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جب کہ ویلز کے رہکسم اے ایف سی میں کھیلنے والے عمر نواز کو بھی قومی فٹبال اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ عمر نواز سانحہ اے پی ایس کے متاثر احمد نواز کے بھائی ہیں۔عادل نبی، اعتزاز حسین اور حارث زیب بھی پہلی بار پاکستان فٹبال اسکواڈ میں شامل ہیں، آوٹس خان کو بھی قومی فٹبال اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز پنجاب کام کررہا ہے باقی لوگ تنقید کررہے ہیں، تنقید کرنے والے بھی کچھ کام کرلیں: مریم نواز خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کون ہیں؟ پتا چل گیا حکومت خیبرپختونخوا صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب سی پیک فیز 2 کا آغاز، بلوچستان میں معدنیات راہداری قائم کی جائے گی، وفاقی وزیر پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟ بھارت پراکسیز کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلا رہا: پاکستان کا یواین میں دو ٹوک جواب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹیم کے

پڑھیں:

سندھ کابینہ میں ردو بدل متوقع، سعید غنی سے بلدیات کی وزارت واپس لینے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سندھ کابینہ میں رد و بدل کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جس کے تحت سعید غنی کی وزارت میں تبدیلی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزرا کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں سعید غنی، جام خان شورو اور اسماعیل راہو بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر محنت شاہد تھہیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ بدین سے منتخب ایم پی اے اسماعیل راہو کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ اسی طرح سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ جام خان شورو کو اضافی طور پر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا قلمدان دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ فائنل سے قبل پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کی ٹرافی شوٹ منسوخ
  • پاکستان فٹبال ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کی واپسی، فیڈریشن نے موقع دینے کا فیصلہ کرلیا
  • ہمایوں سعید نے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کے لیے ’’ٹیلنٹ ہنٹ‘‘ پروگرام کا آغاز
  • آئی سی سی کا فیصلہ: سوریاکمار یادو اور حارث رؤف پر 30 فیصد جرمانہ
  • جسٹس طارق موقع ملنے کے باوجود کمرہ عدالت سے چلے گئے، سندھ ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
  • پنجاب حکومت نے "رائٹ ٹو پیس فل پروٹیسٹ ایکٹ 2024" میں ترمیم کا فیصلہ
  • سندھ کابینہ میں ردو بدل متوقع، سعید غنی سے بلدیات کی وزارت واپس لینے کا فیصلہ
  • پولیس پر فائرنگ، مراد سعید کو پناہ دینے کا الزام، کامران بنگش بری
  • پولیس پارٹی پر فائرنگ، مراد سعید کو پناہ دینے کا الزام، کامران بنگش بری