سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل طاہر حسین مستعفی ہو گئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے طاہر حسین کا استعفیٰ منظور کرلیا
سیکریٹری جنرل طاہر حسین کا استعفیٰ یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہوگا۔
قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل طاہر حسین نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے۔
Tags: سیکریٹریمستعفی.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیکریٹری مستعفی سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔