اب مہنگائی کم ہے مگر 38فیصد پر بھی کون لےکرگیا ؟مفتاح اسماعیل نے حکومت سے سوال پوچھ لیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
کراچی (آئی این پی)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے کوئی پالیسیاں نہیں لائی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک پچھلے 3 برسوں سے زیادہ معاشی طور پر مستحکم ہے،ملک میں مہنگائی میں کمی کی بڑی وجہ عالمی مارکیٹوں میں تیل سستا ہونا ہے۔یہ بتائیں اب مہنگائی کم ہے مگر 38فیصد پر بھی کون لےکرگیا ہے ؟موجودہ حکومت ٹیکس نیٹ کو بڑھانے میں ناکام رہی۔حکومت پنشن اصلاحات ،تاجر دوست سکیم اور وزارتیں ختم کرنے میں ناکام رہی،حکومت پی آئی اے سمیت اداروں کی نجکاری کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔
دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی،صدر مملکت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اپنی پارٹی کی موجودہ قیادت پر سابق پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کی گئی تنقید پر طنز کے تیر چلا دیے۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں شیخ وقاص نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کو پرانا چورن قرار دیا اور کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال میں ایسی کوششوں کو پزیرائی نہیں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے موجودہ قیادت کی ملاقات نہ کرنا غلط بیانی ہے، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ ان سے ملتے رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں وہی ہو گا جو بانیٔ پی ٹی آئی کہیں گے، باقی سب لوگ غیر متعلقہ ہیں۔