وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، غیر قانونی امیگریشن کی روک تمام پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ، انسداد منشیات اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا
ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
ملاقات میں امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہر ممکن ٹیکنیکل معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس پر منشیات کیسز کی نشاندہی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی سطح پر غفلت یا کمزوری باقی نہ رہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ حکومت انسداد منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ممالک میں پہنچ کر نوجوان نسل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے لیے امریکا کی پیشکش کردہ ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کیا جائے گا،
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے تحت نیشنل نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا تاکہ تمام اداروں کے درمیان مربوط تعاون ممکن ہو سکے۔
ملاقات کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سالانہ کاؤنٹر نارکوٹکس مہم کے دوران 134 ٹن منشیات قبضے میں لی گئیں۔ 2001 ملزمان گرفتار ہوئے جن میں 75 غیر ملکی شامل ہیں جب کہ ضبط شدہ منشیات کی مالیت 12.
انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں 110 افغان شہری گرفتار کیے گئے اور 40 ہزار 659 ایکڑ رقبہ کلیئر کر کے پاپی فری اسٹیٹس کو برقرار رکھا گیا۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ اس سلسلے میں ہر شعبے میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں اور پاکستان ان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، امریکی سفارتخانے کے نمائندے اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
Tagsپاکستان
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل غیر قانونی امیگریشن کی روک انسداد منشیات امریکی سفیر کی روک تھام محسن نقوی نے کہا کہ جائے گا کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔