ایشین یوتھ گیمز: پاکستان والی بال ٹیم نے چین کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پاکستان نے ایشین یوتھ گیمز کے بوائز والی بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
ایسا اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے محض 53 منٹ میں چین کو سیدھے سیٹس (25-12، 25-13، 25-17) سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال ایشین گیمز میں پاکستانی ریسلر سمیر علی نے سلور میڈل جیت لیا
پاکستان نے اس سے قبل منگولیا، میزبان بحرین اور ازبکستان کو بھی یکطرفہ مقابلوں میں ہرایا تھا، جبکہ سعودی عرب کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں خضر حیات، محمد یحییٰ اور محمد انس نمایاں کھلاڑی رہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Asian Youth Games – Bahrain 2025 (@bayg.
پاکستان اب 27 اکتوبر کی شب پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے سیمی فائنل میں میدان میں اُترے گا۔
پاکستان نے اس ایونٹ کے لیے 53 رکنی دستہ بھیجا ہے، جو 22 سے 31 اکتوبر تک جاری ہے۔ ٹیم نے ایونٹ کا پہلا میڈل کبڈی میں کانسی کے تمغے کی صورت میں حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز کرکٹ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان والی بال فیڈریشن نے سماجی رابطوں پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کامیابی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی محمد یاسر پیرزادہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے ٹیم کی تیاری کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan Volleyball Federation ???????? (@pakistanvolleyballofficial)
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشین گیمز بحرین پاکستان چین سیمی فائنل والی بالذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشین گیمز پاکستان چین سیمی فائنل والی بال
پڑھیں:
نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کرقومی چیمپئن بن گئے
کراچی (نیوزڈیسک) 35 ویں نیشنل گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کے نتائج سامنے آ گئے، کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
انعام بٹ نے ریکارڈ 18 مرتبہ نیشنل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، پاکستان آرمی کے نعمان ذکاء نے سلور میڈل جیتا، پنجاب کے رانا فیضان اور ریلوے کے حیدر علی برانز میڈلسٹ رہے۔
57 کے جی میں واپڈا کے جنید خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، پنجاب کے فراز خان نے چاندی اور آرمی کے صابر علی نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
70 کے جی میں پنجاب کے عبداللّٰہ نے گولڈ میڈل جیتا، 79 کے جی کیٹگری میں آرمی کے اسد اللّٰہ نے گولڈ میڈل جیتا۔
نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کر 18 ویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بن گئے
ریسلنگ ایونٹ کے پہلے روز واپڈا نے 2، آرمی اور پنجاب نے 1، 1 گولڈ میڈل جیتا۔
گیمز کے دیگر مقابلوں میں پاکستان آرمی، نیوی اور پاکستان ایئر فورس کی ٹیمیں نیشنل گیمز فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 دسمبر کو جبکہ فائنل 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان نیوی اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
نیشنل گیمز: انعام بٹ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت کر 18 ویں مرتبہ نیشنل چیمپئن بن گئے
پاکستان نیوی کی طرف سے نعمان نے اور سندھ کی طرف سے وسیم نے 1، 1 گول کیا۔
نیشنل گیمز کے خواتین کے سوئمنگ مقابلوں کے پہلے روز پاکستان آرمی کی پیراکوں نے 5 گولڈ میڈلز جیت کر برتری حاصل کر لی جبکہ سندھ نے 1 گولڈ میڈل جیتا، آرمی کی جہاں آراء نبی اور بسمہ خان نے 2، 2 گولڈ میڈلز جیتے۔
کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں گزشتہ روز مقابلوں کا آغاز خواتین ایونٹ سے ہوا جس میں پاکستان آرمی نے 5 گولڈ اور 1 برانز میڈل جیت کر میڈل ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ نے 1 گولڈ اور 3 سلور میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔