یو ایس اوپن اسکواش چیمپین شپ، مصری کھلاڑیوں نے دونوں ٹائیٹلز جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
PHILADELPHIA:
یوایس اوپن اسکواش چیمپین شپ 2025 کے مینز اورویمن دونوں ٹائٹلز مصری کھلاڑیوں نے جیت لیے۔
فلاڈیلفیا میں یوایس اوپن اسکواش چمپین شپ کے فائنل میں عالمی نمبرایک اوردفاعی چیمپین مصطفی اسل نے مینز اور عالمی نمبردو حانیہ الحمامی نے ویمن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
چیمپین شپ میں دو لاکھ 13 ہزار ڈالرز کے مینز فائنل میں 24 سالہ مصطفی اسل نے سیڈ2 نیوزی لینڈ کے پال کول کو 58 منٹ کے مقابلے کے بعد 0-3 سے زیر کر کے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
ویمن کے دولاکھ 13 ہزار ڈالرز کے فائنل میں مصر کی 25 سالہ حانیہ الحمامی نے ہم وطن 18 سالہ سیڈ 3 امینہ عارفی کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے قابو کر کے فتح پائی۔
امینہ عارفی نے سیمی فائنل میں ہ موطن ٹاپ سیڈ دفاعی چیمپین عالمی نمبرایک نورالشیربانی کو مات دے کر اپ سیٹ کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
نیشنل گیمز: ٹینس میں واپڈا کو اسلام آباد کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں ٹینس کے ویمنز ٹیم ایونٹ فائنل میں اسلام آباد نے واپڈا کو اپ سیٹ کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اسلام آباد کا نیشنل گیمز 2025 میں پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔
مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان آرمی نے واپڈا کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
ویمنز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، پہلے سنگل میں واپڈا کی اشنا سہیل نے شندانہ ربی کو با آسانی 0-6 اور 0-6 سے مات دے کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
تاہم دوسرے سنگل میں اسلام آباد کی ماہین آفتاب نے واپڈا کی مہک کھوکھر کو 2-6 اور 2-6 سے زیر کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا۔
ڈبلز میں اسلام آباد کی شیزا ساجد اور ماہین آفتاب نے واپڈا کی جوڑی اشنا سہیل اور سارہ منصور کو 1-6، 6-4 اور 4-6 سے شکست دے دی اور نیشنل گیمز کی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کو ٹینس میں گولڈ میڈل کا حقدار بنوادیا۔
دوسری جانب مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں آرمی نے واپڈا کو 1-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔