City 42:
2025-10-25@11:28:59 GMT

پنجاب کے27 اضلاع کی 72 تحصیلیں آفت زدہ قرار،نوٹیفیکیشن جاری

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک :پی ڈی ایم اے پنجاب نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

نوٹیفیکیشن کےمطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے,50 فیصد سےزیادہ متاثر ہونے والےموضع جات کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔
نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اورپی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیاگیاہے جبکہ یہ فیصلہ پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کومتاثرہ علاقوں میں فوری بحالی اورامدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے اورمالی امداد کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

 اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج

ڈی جی پی ڈی ایم اےکاکہنا ہےکہ ریلیف کمشنرپنجاب کی جانب سےنگرانی کے لیےٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،رواں سال خریف سیزن کے دوران لینڈ ریونیو اور آبیانہ کی وصولی نہیں کی جائےگی،جن کسانوں کا نقصان ہوا ہےانہیں زرعی قرضوں میں نرمی،معافی یا تاخیرکی سہولت مل سکتی ہے،متاثرہ خاندانوں کے لیےریلیف کیمپس کوبھی یقینی بنایا جائے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اےاورضلعی حکومت ان علاقوں میں سڑکوں،نکاسی آب، سکولوں، مراکزصحت اورگھروں کی بحالی کے لیے منصوبے شروع کرے گی۔
 

 برازیل: شہری نے انشورنس رقم کے لالچ میں اپنی لگژری پورش گاڑی کو آگ لگا دی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ا فت زدہ قرار پی ڈی ایم

پڑھیں:

ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث، جماعت کالعدم قرار.

 تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دیدیا گیا۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم جماعت قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ پنجاب حکومت نے بھی ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارشات پیش کی تھیں۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ٹی ایل پی کو اب کالعدم جماعت قرار دے دیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی رپورٹ وزرات قانون کو بھجوائی جائے گی، وزرات قانون ریفرنس تیار کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ٹھوس وجوہات موجود ہیں کہ ٹی ایل پی کے تانے بانے دہشتگردی سے ملتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب سے 27 اضلاع کی 72 تحصیلیں آفت زدہ قرار
  • پی ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیدیا 
  • پنجاب کے سیلاب متاثرہ 27 اضلاع کی 72 تحصیلیں آفت زدہ قرار
  • شمالی وزیرستان میں دو روز کیلئے  کرفیو نافذ: نوٹیفکیشن جاری 
  • ٹی ایل پی پر ہابندی کا نوٹیفکیشن جاری،کالعدم جماعت قرار
  • ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث، جماعت کالعدم قرار.
  • وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا 
  • وفاقی وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
  • علی پور کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کا آغاز، متاثرہ خاندانوں کو ATM کارڈ جاری