data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک بار پھر شدید ماحولیاتی خطرے کی زد میں آ گیا ہے، جہاں مون سون کے آغاز کے ساتھ ہی پرندوں کی غیر معمولی تعداد نے پروازوں کے محفوظ آپریشن کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس غیر متوقع صورتحال کے باعث ایوی ایشن حکام نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے تمام فضائی کمپنیوں کے پائلٹس کو ممکنہ تصادم سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات اور مکمل احتیاط کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مون سون کی آمد کے ساتھ ہی کراچی ایئرپورٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں پرندوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بارش کے بعد پیدا ہونے والے گیلے اور کیچڑ بھرے مقامات، کھلی گندگی اور کچرے کے ڈھیر پرندوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں، جو ایئرپورٹ کے قریبی علاقوں میں افزائش نسل کے لیے موزوں ماحول بناتے ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس خطرے کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے ایک نیا نوٹم جاری کیا ہے جس میں تمام پائلٹس کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران غیر معمولی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے کیونکہ ماضی میں متعدد ایسے واقعات ہو چکے ہیں جن میں پرندوں کے طیاروں سے ٹکرا جانے سے نہ صرف کروڑوں روپے کا نقصان ہوا بلکہ مسافروں کی جانیں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق اگر طیارہ پرندے سے ٹکرا جائے تو اس کے نتیجے میں انجن، ونڈ اسکرین یا ونگز کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر پرندہ انجن کے اندر چلا جائے تو وہ انجن کی خرابی یا حتیٰ کہ مکمل فیل ہونے کا سبب بن سکتا ہے، جس سے ایک بڑا فضائی سانحہ جنم لے سکتا ہے۔

اس طرح کے حادثات کی روک تھام کے لیے بین الاقوامی ایوی ایشن اسٹینڈرڈز کے مطابق ہر ایئرپورٹ پر وائلڈ لائف کنٹرول یونٹ کام کرتا ہے، جو جانوروں اور پرندوں کی موجودگی پر نظر رکھتا ہے، لیکن کراچی جیسے بڑے شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور صفائی کی کمی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روزانہ درجنوں فلائٹس آپریٹ کرتی ہیں جن میں اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ ایسے میں اگر پرندوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے تو نہ صرف قیمتی انسانی جانیں خطرے میں آ سکتی ہیں بلکہ پاکستان کی عالمی سطح پر ایوی ایشن ساکھ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہناہ ے کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے نہ صرف ایوی ایشن حکام بلکہ بلدیاتی اداروں کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی تاکہ کچرے اور گندگی کو فوری طور پر صاف کیا جا سکے، جو پرندوں کو ایئرپورٹ کی حدود میں آنے پر مجبور کرتے ہیں۔

مون سون کے دوران ایسے خطرات کی شدت کئی گنا بڑھ جاتی ہے، کیونکہ بارش کے پانی سے بننے والے تالاب اور کیچڑ کے علاقے پرندوں کے لیے غذا کا بڑا ذریعہ بن جاتے ہیں۔ جب تک ان عوامل پر مؤثر قابو نہیں پایا جائے گا، فضائی آپریشنز کو خطرہ لاحق رہے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پرندوں کی ایوی ایشن کے لیے

پڑھیں:

700 روپے قسط پر گاڑی حاصل کریں، شوروم مالک نے پُرکشش آفر لگا دی

کراچی(نیوز ڈیسک)ہر گھرانے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس کم از کم مہران گاڑی تو ہو تاکہ کبھی فیملی کے ساتھ نکلنا ہو تو آسانی سے سفر کیا جا سکے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ایک عام پاکستانی کے لیے اس مہنگائی میں گاڑی خریدنا نا ممکن نظر آتا ہے۔

گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھ کر اس کاروبار سے منسلک کار ڈیلرز کی جانب سے بھی پُرکشش آفرز لگائی جا رہی ہیں تاکہ ان کا کاروبار چلتا رہے اور شہریوں کو بھی آسانی فراہم کی جاسکے۔

کراچی میں علی معین موٹرز نے ایک منفرد اور بظاہر پُرکشش آفر لگائی ہے۔ اس آفر کے تحت کوئی بھی شہری 4 لاکھ 20 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ یہ گاڑی حاصل کرسکتا ہے اور پھر 700 روپے روزانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔ اگر کوئی شخص روزانہ قسط نہیں دے سکتا تو اسے ماہانہ 21 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

مہران گاڑی کے علاوہ دیگر گاڑیاں بھی اس پُرکشش آفر کے ساتھ موجود ہیں، تاہم گاڑی کی قیمت کے حساب سے ڈاؤن پیمنٹ اور قسط کا تعین ہوتا ہے۔

شوروم مالک کے مطابق یہ سارا معاملہ بینک کے ذریعہ سے ہوگا، شوروم سے آپ کو گاڑی دی جائےگی، جبکہ بینک صارف کی ضمانت دے گا۔

15 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ، کم آمدن والے افراد کیلئے خوشخبری

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی بہتات؛ طیاروں سے تصادم کے خطرات پھر بڑھ گئے
  • 700 روپے قسط پر گاڑی حاصل کریں، شوروم مالک نے پُرکشش آفر لگا دی
  • کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں پرندوں کی تعداد بڑھ گئی
  • برسات میں حادثات کا خطرہ: کراچی میں انتہائی مخدوش 9 عمارتیں خالی کرالی گئیں
  • ڈی ہاڈ اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ،
  • لیاقت آباد انڈر پاس عدم توجہی کے باعث کھنڈرات بن گیا، حادثات ہونے لگے
  • کراچی ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی خاتون مسافر کا سونا غائب
  • غیرقانونی دیوارکھڑی کرنے پر کوہسارزون کے رہائشیوں میں تشویش
  • لاہور ایئرپورٹ کے قریب پرندوں کی بہتات، جہازوں کیلئے نقصان کا باعث