Daily Mumtaz:
2025-07-07@14:00:30 GMT

ٹرک اور بس میں تصادم ،بڑے پیمانے پرہلاکتیں

اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT

ٹرک اور بس میں تصادم ،بڑے پیمانے پرہلاکتیں

ابوجہ(انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست کانو میں ایک ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق کانو سٹیٹ فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے سیکٹر کمانڈر محمد باتور نے کہا کہ حادثہ کسووار ڈوگو کے علاقے میں زاریا کانو ہائی وے کے ساتھ پیش آیا، حادثے سے لگنے والی آگ نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ بس ڈرائیور بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ بس جھنگ سے علی پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔

ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر موجود رہے اور صورت حال کا جائزہ لیتے رہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بس جھنگ سے علی پور جا رہی تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے جائے حادثہ کو کلیئر کر کے ٹریفک کی روانی بحال کر دی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

حکام نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نائیجیریا میں ٹرک اور بس میں تصادم سے 21 افراد ہلاک
  • مظفرگڑھ، مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق
  • کوہلی کی رائل چیلنجز اور آفریدی کی لاہور قلندرز کا تصادم: مگر کہاں؟
  • مظفرگڑھ میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق
  • مظفرگڑھ: تیز رفتار ٹرالر اور بس آپس میں ٹکرا گئے، 6 افراد جاں بحق
  • مظفرگڑھ: بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • مظفرگڑھ :  بس اور ٹریلر میں تصادم، 6 جاں بحق، 18 زخمی
  • مظفرگڑھ: لنگر سرائے کے قریب بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
  • نجی بینک کی جانب سے بڑے پیمانے پر مزید سرمایہ کاری کریں گے