سویڈن نے پاکستانیوں کے لیے دروازہ پھر کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان سفارتی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے سویڈن نے پاکستانیوں کے لیے دروازہ دوبارہ کھول دیا ہے، سویڈش حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان سویڈش حکومت کا کہنا ہے ترجمان پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ویزا سروسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سے پاکستانی شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستانیوں کی درخواستوں موصول ہوگی، پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے، اسٹاک ہوم میں دوطرفہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) نے کی، سویڈن کی طرف سے سویڈش کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔
درخواست دہندہ ویزہ کی درخواست کے ساتھ فنڈز کے ثبوت کے طور پر بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرا سکتا ہے۔ بیان سے پتہ چلتا ہے کہ وزیٹر سویڈن میں قیام کے اخراجات برداشت کر سکتا ہے۔درخواست دہندہ کو مالی ذرائع اور رہائش کے ملک سے تعلق کا ثبوت پیش کرنا ہوگا یعنی درخواست گزار کی پاکستان میں ذاتی سماجی اور معاشی حیثیت کیا ہے وہ بتانی ہوگی۔
درخواست دہندگان کو ویزا درخواست کے ساتھ بینک اسٹیٹمنٹس جمع کرانے کی ضرورت ہے جو پچھلے چھ مہینوں کے لین دین کو ظاہر کرتے ہیں، جس پر بینک کے ذریعہ دستخط شدہ اور مہر لگی ہوئی ہو۔درخواست دہندہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ وہ رقم ظاہر کرے جو ان دنوں کے لیے کافی ہے جو وہ سویڈن میں گزارنا چاہتا ہے۔
اگر درخواست دہندگان 30 دن تک سویڈن میں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں اپنے بینک اکائونٹ میں 2400 یورو رکھنے چاہییں۔ 28 نومبر 2024 تک، ایک یورو 291.
3 روپے کے برابر ہے، اس لیے پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے ویزا اپلائی کرتے وقت بینک اکائونٹ میں تقریباً 700,000 روپے ہونا ضروری ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے کے اضافے کے بعد 284 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔