data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کراچی میں ایک بار پھر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث بیشتر شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی بیشتر شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا، گرومندر ، جمشید روڈ، نمائش ، ایم اے جناح روڈ اور صدر کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

اس کے علاوہ شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نیپا، لیاقت آباد، تین ہٹی، لسبیلہ اور ناظم آباد میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

مختلف شاہراؤں پر بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاہراہوں پر ٹریفک جام

پڑھیں:

بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسیوں میں شامل؛ مودی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

مودی سرکار کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.03 روپے کی سطح تک گر گیا جو گزشتہ دو ماہ میں سب سے بڑی یومیہ گراوٹ ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ 86.50 کی سطح بھی چھو سکتا ہے۔

بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ بی جے پی کی مسلسل تیسری حکومت بھی ملکی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اس گراوٹ کی ایک وجہ امریکی تجارتی پالیسی پر غیر یقینی صورتحال ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ تعلقات بھی بہت زیادہ مستحکم نہیں۔

ایک اور وجہ عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی برتری جو اس وقت تقریباً دو ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

تاہم پاکستان روپیا ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیوں کی نسبت قدرے مستحکم نظر آرہا ہے جو کہ خوش آئند اور حوصلہ افزا بات ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسیوں میں شامل؛ مودی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
  • غزہ جنگ: اسرائیلی فوجی بدترین نفسیاتی مسائل سے دوچار، 43 فوجیوں کی خودکشی
  • کراچی میں ٹریفک حادثے میں ملوث ویگو جے ڈی سی کے سیکرٹری جنرل ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ نکلی 
  • مودی بھارت کی تاریخ کے بدترین وزیرِاعظم قرار
  • کانگریس رہنما مانی شنکر آئر نے مودی کو بھارت کی تاریخ کا بدترین وزیرِاعظم قرار دیدیا
  • اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے بچوں کی سیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، تحقیق
  • گنج پن سے بچنے کا تیل استعمال کرنے پر 200 افراد کی آنکھیں متاثر
  • کراچی۔ بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
  • تین برس میں انڈسٹریل سیکٹر بری طرح متاثر ہوا ہے، شہباز رانا