اٹک: دریائے سندھ میں اچانک پانی کے بہاؤ میں اضافہ، 25 افراد اور مویشی پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اٹک کے قریب دریائے سندھ میں پھنسے 25 افراد کو بروقت کارروائی کرکے ریسکیو کرلیا گیا، تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اٹک کے قریب ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ میں پھنسے 25 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
ریسکیو کے مطابق متاثرین شادی خان کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔
ریسکیو ذرائع نے کہا کہ مون بارشوں سے تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی، دریائے سندھ شادی خان کے مقام پر 25 افراد اورمال مویشی پھنس گئے۔
حکام نے کہا کہ 25 افراد کو 5 گھنٹے کی مسلسل کاوشوں کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دریائے سندھ میں افراد کو
پڑھیں:
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں
کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں، پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے انٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں۔
پینی اولکسیاک پر مبینہ طور پر مقام بتانے کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے، ایلیٹ ایتھلیٹس کو ڈوپنگ اتھارٹیز کو اپنے مقام کے بارے میں مطلع رکھنا پڑتا ہے، مقام کے حوالے سے مطلع رکھنے کا مقصد رینڈم ڈوپنگ ٹیسنگ کے لیے دستیاب رہنا ہوتا ہے۔
پینی اولکسیاک نے سوشل میڈیا پیغام میں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقام بتانے کا کیس ہے جو کہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ بات زور دے کر کہنا چاہتی ہوں کہ کیس کا تعلق ممنوع اشیاء سے نہیں ہے۔
سوئمنگ کینیڈا نے ایلیٹ سوئمر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ کلین ایتھلیٹ ہیں۔
واضح رہے کہ پینی اولکسیاک نے 7 اولمپک میڈلز اور 3 ورلڈ چیمپئن شپ میں 9 میڈلز جیتے ہیں۔ ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ 27 جولائی سے 3 اگست تک سنگاپور میں ہو گی۔
Post Views: 3