اٹک : ریسکیو اہلکاروں نے دریائے سندھ میں پھنسے 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اٹک کے علاقہ باغ نیلاب میں ریسکیو اہلکاروں نے دریائے سندھ میں پھنسے 4 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔گزشتہ روز ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو رات 2 بجے اطلاع موصول ہوئی کہ اٹک کے علاقے باغ نیلاب میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے جس کے باعث 4 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے ہیں۔اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کے زیرِ نگرانی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔3 گھنٹے جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے کشتی کا استعمال کرتے ہوئے دریا میں پھنسے افراد تک رسائی حاصل کرنے کے بعد باحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔جن 4 افراد کو ریسکیو کیا گیا ان میں 18 سالہ عرفان،15 سالہ جواد،24 سالہ عثمان،35 سالہ رحیم اللہ کے نام شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 منزلہ عمارت کے ملبے میں 6 سے 7 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ 20 گھنٹے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس میں مزید 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں۔
اس عمارت کے 5 فلور تھے اور چھت پر پینٹ ہاؤس قائم تھا۔