چینی صدر کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو دانش مندانہ ہے، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز


اسلام آباد :وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دور اندیش قیادت اور ان کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو دانش مندانہ اور بصیرت افروز  ہے، جو تہذیبی خلیج کو مٹانے اور تہذیبی تبادلے کو فروغ دینے کے چین کے عزم کا مظہر ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی تہذیبی حکمت

کو سمجھنا اور اس سے سیکھنا چاہیے اور مزید تبادلے بڑھانے چاہئیں، تاکہ ہماری دنیا ایک بہتر جگہ بن سکے۔
ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے عالمی تہذیبی مکالمے کے وزراء کے اجلاس کو ایک خط بھیجا، جس میں انہوں نے چین کے تہذیبی نقطہ نظر کو ایک بار پھر گہرائی سے واضح کیا اور انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی امن و ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے تہذیبی تبادلے اور باہمی تعاون کے ذریعے عہد حاضر کی ذمہ داری کا اظہار کیا۔

اجلاس میں شریک غیر ملکی مہمانوں نے صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو  کے  اثرانگیز اقدار اور عالمی تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، بین الاقوامی برادری کو مل کر کام کرنا چاہیے، تہذیبی مکالمے کو مضبوط بنانا چاہیے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے۔ یونیسکو کی سابق ڈائریکٹر جنرل ارینا بوکووا نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے امن، ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے تہذیبی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ ہم ایک ہی دنیا میں رہتے ہیں جہاں مختلف ثقافتیں، مذاہب اور معاشرتی نظام موجود ہیں۔ صدر شی جن پھنگ کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو تہذیبی تنوع کا احترام کرتا ہے اور ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔ یہ صرف ایک اقدام نہیں بلکہ دنیا کے لیے ایک تحفہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ توانائی کا حب ہے مسائل فوری حل کیے جائیں گے، صدر آصف زرداری قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے اسلام آباد: عدالت نے مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا بلوچستان میں 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق ہوئے، محکمہ داخلہ کی رپورٹ پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا ایک سو نوے ملین پا ئونڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت،غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو.

.. محسن نقوی بحرین پہنچ گئے، گارڈ آف آنرز پیش، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے، پیر محمد مظہر سعید شاہ

مظفرآباد:وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ سے چیئرمین علماء ومشائخ کونسل پاکستان ،مرکزی نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان ، سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ تحریک پاکستان اور پاکستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے۔ پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ خطے میں امن واستحکام کیے لئے پاکستان کا کردار قابل فخر ہے۔ انہوں نےکہا کہ سنت ِرسول اللہؐ پر عمل ہی امت مسلمہ کو راہ راست پر عمل پیرا رکھ سکتا ہے۔ اسلام میں کسی لسانی اور علاقائی گروہ بندی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین علمائے و مشائخ کونسل پیر سید سعادت علی شاہ نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے، مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اولیا کی دھرتی ہے، کشمیری عوام کو ہندوستان کے بدترین جبر کے سامنے ڈٹے رہنے پر سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کی خصوصی دعوت پر کشمیر آیا ہوں۔ کشمیر کی مٹی بڑی زرخیز ہے یہاں بڑے نامور لوگ پیدا ہوئے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔قبل ازیں وزیر اطلاعات نے اپنے آفس چیمبر آمد پر چیئرمین علمائے و مشائخ کونسل پاکستان کو ویلکم کیا اور انکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین علمائے و مشائخ کونسل پیر سید سعادت علی شاہ نے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کو درگاہ جورہ شریف میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ وزیر اطلاعات نے چیئرمین علماء ومشائخ کونسل کونسل کو شیلڈ بھی پیش کی۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سے چیئرمین علماء و مشائخ کونسل پاکستان کی ملاقات
  • پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے، پیر محمد مظہر سعید شاہ
  • چین اور ملائیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا چاہیئے ، چینی وزیرخارجہ
  • چین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی وزیر خارجہ
  • چینی صدر کا تیان ہوا سمیت 8 فلمی فنکاروں کے نام جوابی خط
  • عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس میں شرکا کا اظہار خیال
  • متنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں، چینی صدر
  • وزیر اطلاعات کی چینی رہنما سے ملاقات، دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال 
  • اسلام رواداری، امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا دین ہے، پیر مظہر سعید