سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظر عام پر  آ گئے۔

یشونت سنہا کے مطابق مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانے کے لیے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے ۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا  نے سوالات  اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گی۔ مودی، امت شاہ، جے شنکر اوراجیت دووال کو سفارت کاری اور انٹیلیجنس کی ناکامی پر استعفی دینا چاہیے۔

یشونت سنہا نے کہا کہ آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کرنے والا آج بھارت میں غدار کہلاتا ہے۔  عوام کو حقائق بتانے کے بجائے مودی سرکار مکمل خاموش ہے۔ مودی نے آل پارٹی اجلاس کو نظر انداز کر کے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی۔

سابق بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی اور بی جے پی پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے ہیں۔ مودی نے پہلگام فالس فلیگ کو اپنےمذموم سیاسی مقاصدکےلیےاستعمال کیا۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کے مطابق سابق بھارتی وزیرِخارجہ کے بیانات سے واضح ہے کہ مودی کو عبرتناک شکست ہوئی۔

https://cdn.

jwplayer.com/players/vvfXNeM0-jBGrqoj9.html

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کی ناکامی ناکامی پر کہ مودی

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان