City 42:
2025-08-16@17:01:59 GMT

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کردیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

سٹی42:  چھ مئی- دس مئی کے معرکہِ حق کے ھیرو، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہےکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے ۔ معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کردیا

برسلز میں اوورسیز پاکستانیوں کے استقبالیہ کی  تقریب کے موقع پر سینیئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو کے دوران سوالات کے جواب میں آرمی چیف نے کہا, " تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔"

جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب

فیلڈ مارشل عاصم منیر نےکہا کہ خدا نے مجھے اس ملک کا محافظ بنایا ہے، اس کے سوا مجھے کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔

  

ایک سوال کے جوان میں فیلڈمارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے۔ آرمی چیف نے سیاسی مصالحت پر سوال کے جواب میں  قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تخلیق آدم کے بعد ابلیس کے سوا سب نے آدم کی سیادت کو خدا کا حکم سمجھ کر قبول کیا، معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔

باجوڑ؛ دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر کرفیو نافذ

 ٹرمپ کو نوبیل پرائز کیلئے نامزد کرنے میں دنیا ہماری پیروی کر رہی ہے

خارجہ پالیسی کے بارے میں سوالات کے جواب میں فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین اور امریکہ سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ایک دوست کے لیے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔

پاکستان کالج آف لاء سے فارغ التحصیل طالب علم عمر رانجھا  کے لئے بڑا اعزاز

انہوں نے مزید کہا کہ صدرٹرمپ کی امن کی خواہش جینوئن ہے اسی لیےپاکستان نے  نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے میں پہل کی ہے،  باقی دنیا صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے میں پاکستان کی پیروی کر رہی ہے ۔

افغان حکومت طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی پالیسی بند کرے

آرمی چیف نے کہا،  افغان حکومت طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی پالیسی بند کرے،  ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے۔ فیلڈمارشل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے ۔ سپہ سالار نے واضح کیا کہ  ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے۔

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کیلئے خوشخبری


پرائم منسٹر شہباز کو خراجِ تحسین

فیلڈ مارشل عاصم منیرنے سوالات کے جواب مین وزیراعظم شہباز شریف کی وطن عزیز کیلئے ان تھک محنت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف کے خلوص کے ساتھ دن مین  18گھنٹے کام کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے جنگ کے دوران جس عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔

 نادین ایوب مس یونیورس 2025 میں فلسطین کی نمائندگی کریں گی

چیف کیلئے اوور سیز پاکستانیوں کا استقبالیہ

آرمی چیف کے اعزاز میں برسلز میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں فیلڈمارشل عاصم منیر کا جنگ کے فاتح کی حیثیت سے فقید المثال استقبال کیا گیا۔

اس تقریب میں دیارِ غیر میں مقیم نمایاں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ سب ہی چھ مئی کی جنگ کے فاتح سے ہاتھ ملانے کے لئے بے تاب تھے۔ فیلڈ مارشل کئی گھنٹے کھڑے رہ کر پاکستانیوں سے ملتے رہے
ان کو دیکھنے کے لئے دور دور سے سفر کر کے برسیلز  آنے والے پاکستانیوں نے پنے ہیرو کے انکسار کی تعریف کی۔

 جب تک تقریب میں شریک  آخری پاکستانی آرمی چیف سے ہاتھ ملا کر رخصت نہیں ہوا وہ اپنی جگہ پر کھڑے رہے ۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معافی مانگنے کے جواب رمی چیف نے والے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

سہیل وڑائچ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، کالم نویس نے احوال بیان کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کردیا۔ 

روزنامہ جنگ کے لیے سہیل وڑائچ نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ملاقات میں مجھے 1985ء کے بعد سے آنے والے آرمی چیفس کا تقابل پیش کرتے ہوئےمثالوں سےواضح کیا تھاکہ جنرل عاصم منیر ان سب سے مختلف اور بہتر ہیں، انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ انکی نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ اِدھر کی دکھا کر اُدھر کو گیند نہیں مارتے اور نہ ہی وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔

بطور صحافی میں تجسّس سے مجبور ہو کر محسن نقوی سے دوستانہ اور کبھی کبھی شکوے کے انداز میں کہتا رہا کہ جنرل صاحب سے ملاقات کروا دو۔ محسن نقوی ہنس کر کہتے میں نے آپ کا پیغام دیدیا ہے مگر وہ صحافیوں سے ملنا نہیں چاہتے۔ ایک بار محسن نقوی سے اسلام آباد میں تلخ مکالمہ ہو گیا کہ آپ میرا پیغام ہی نہیں پہنچاتے ورنہ ملاقات کیسے نہ ہوتی۔ اگلی صبح محسن نقوی نے بتایا کہ آپکا خط اور پیغام میں نے جنرل صاحب کو پہنچا دیا ہے اور انہوں نے مسکرا کر اسے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل عاصم ملک کے حوالے کر دیا ہے۔ر دوسرے دن ملائیشیا کے وزیراعظم کو اعزاز دینے کی تقریب صدارتی محل میں ہوئی تو وہیں پہلی دفعہ جنرل عاصم منیر سے دعا سلام ہوئی انہوں نے نہ صرف گزشتہ روز کے پیغام کی تصدیق کی بلکہ وقتاً فوقتا ًمیری درخواستوں کا بھی مسکرا کر اقرار کیا اور کہا کہ ضرور جلد ملیں گے۔

پہلی شادی شوٹنگ سیٹ پر ہی ایک مداح اداکار سے کی جو تین سال ہی چل سکی: اداکارہ سنگیتا 

بالآخروہ پہلی ملاقات بلجیم کے شہر برسلز میں ہوئی۔ یہ پہلی ملاقات تھی،میں نے نہ کبھی خفیہ ملاقات کی تھی اور نہ آج کی ، یہ ایک عاجز صحافی اور فیلڈ مارشل کی ملاقات تھی جس میں میرے کھردرے سوالات تھے اور انکے واضح اور شفاف جوابات۔ بات سیاست سے شروع ہوئی اوربالخصوص ان افواہوں پر کہ صدرِپاکستان اور وزیراعظم کو تبدیل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔جنرل عاصم منیر نے برسلز کے جلسے میں اور میرے ساتھ دو گھنٹے کی طویل نشست میں واضح طور پر کہا کہ تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ سب خبریں تو سول اور عسکری ایجنسیوں کی طرف سے آئی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں دراصل ا نکے پیچھے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف اور سیاسی انارکی پیدا کرنیوالے عناصر ہیں۔

ٹرمپ کو روس یوکرین جنگ بندی میں کامیابی نہ مل سکی، پیوٹن سے ملاقات ختم، چند نکات پر اتفاق

 اپنے عزائم پر انہوں نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر کہا کہ ’’خدا نے مجھے ملک کا محافظ بنایا ہے مجھے اسکے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ،میں ایک سپاہی ہوں اور میری سب سے بڑی خواہش شہادت ہے۔ جنرل عاصم منیر بار بار سیاسی حکومت کے تدبر اور بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف کے 18 گھنٹے پر خلوص کام کرنے کو سراہتے رہے انہوں نے کہا جنگ کے دوران وزیراعظم اور کابینہ نے جس عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کیا اسکی تعریف کی جانی چاہئے۔‘‘

سیاسی حوالے سے کئے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، اس حوالے سے انہوں نے اسٹیج پر قرآن پاک کی آدم کی تخلیق او رشیطان کے کردار کے حوالے سے آیات کا متن اور ترجمہ سنایا جس سے واضح ہوتا تھا کہ شروع میں فرشتوں کو آدم سے مسئلہ تھا مگر خدا نے آدم کو تخلیق کیا تو سوائے ابلیس کے سب فرشتوں نے انسان کو خدا کا حکم اور کرشمہ سمجھ کر قبول کرلیا۔ گویا معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔

قصور پولیس کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی، کریمنل ایس ایچ او کو فیصل آباد میں تعینات کس نے کیا؟ کیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اس پر کوئی ایکشن لیں گے؟

معاشی بحران کے حل کے حوالے سے انکے پاس پورا روڈ میپ تھا جس میں پانچ اور دس سال کے اندر پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کی منصوبہ بندی تھی،انہوں نے حساب کتاب لگا کر بتایا کہ اگلے سال سے ریکوڈک سے ہر سال دو ارب ڈالر کا خالص منافع ہوگا اور جو ہر سال بڑھتا جائیگا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس نایاب زمینی خزانہ ہے اس خزانے سے پاکستان کا قرضہ بھی اتر جائے گا اورپاکستان کا شمار جلد ہی خوشحال ترین معاشروں میں ہونے لگے گا۔

بین الاقوامی حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین اور امریکہ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے ’’ہم ایک دوست کیلئے دوسرے کو قربان نہیں کریں گے‘‘ انہوں نے صدر ٹرمپ کی امن کی خواہش کو جینوئن قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش میں پہل کی اب باقی دنیا ہماری پیروی کر رہی ہے۔

لاہور میں ملازمت پر جانے والی خواتین کو لوٹنے والا 2 رکنی گینگ آخر کار گرفتار 

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہر موقع پر بھارت اور اسکے ہندو توا رہنما مودی کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرتے رہتے ہیں ۔برسلز میں بھی انہوں نے جہاں بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے وہاں انہوں نے افغان حکومت کو بھی وارننگ دی کہ طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی پالیسی بند کی جائے ورنہ ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانوں پر سالہا سال تک مہربانیاں اور احسانات کئے اسکا بدلہ اتارنے کی بجائے ہمارے خلاف بھارت سے ملکر سازش کی جارہی ہے"۔

ای پی بی ڈی نے پہلا ویلتھ پرسیپشن انڈیکس 2025 جاری کردیا، پاکستان کے نمایاں 40 کاروباری گروپس شامل

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل
  • سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا سیاسی، عسکری اور معاشی وژن کیا ہے؟ سینیئر صحافی سہیل وڑائچ کے انکشافات
  • سہیل وڑائچ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، کالم نویس نے احوال بیان کردیا
  • آزادی و خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،پاک فوج ہائبرڈخطرات سے نمٹنے کیلئے تیار(فیلڈ مارشل)
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی کامیابی پر دنیا حیران رہ گئی: مریم نواز
  • پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر