فوج عبوری حکومت کیساتھ، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے، بنگلہ دیشی آرمی چیف کی چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس سے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے ملاقات کی ہے۔ اور واضح کیا ہے کہ فوج حکومت کے تمام اقدامات اور پروگرامز کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
پروفیسر یونس نے موجودہ حالات میں سول انتظامیہ کی معاونت میں فوج کے کردار پر بات کی، اور قانون و انصاف کے قیام میں مسلسل خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
پروفیسر یونس نے اس کردار کو منظم بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں تمام فورسز کے درمیان قریبی رابطہ شامل ہو۔ خصوصاً آئندہ عام انتخابات تک انہوں نے اسے اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ میں نے قوم سے ملک میں شفاف انتخابات کرانے کا وعدہ کر رکھا ہے۔ تاکہ جمہوریت مضبوط ہو اور قانون کی حکمرانی آئے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس کو عبوری حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے عبوری رہنما محمد یونس کا انتخابات کے بعد اقتدار چھوڑنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔ پوری فوج حکومت کے تمام اقدامات اور پروگرامز کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بنگلہ دیش آرمی چیف پروفیسر یونس جنرل وقار الزمان چیف ایڈوائزر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش ا رمی چیف پروفیسر یونس جنرل وقار الزمان چیف ایڈوائزر وی نیوز پروفیسر یونس بنگلہ دیش ا رمی چیف حکومت کے
پڑھیں:
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کردی: الیکشن کمیشن ذرائع
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست کر دی۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں سرد موسم اور امن وامان کی خراب صورتِ حال کی بنا پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔