سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردیا ۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا معمول کا چیک اپ ہوا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں، انہیں سحری نہ دینے یا عبادت سے روکنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے اندرونی معاملات اور سیاسی حکمت عملی پر بھی بات کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ لیڈرشپ پر حملہ کرنے والے بھگوڑے ہیں جو عوام میں اپنی جگہ بنانے کے لیے ایسا کرتے ہیں، انہیں پارٹی سے کوئی شکایت نہیں اور انہوں نے آگے کے لائحہ عمل پر ہدایات دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل کے معاملات کے لیے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چوہدری ظہیر عباس کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے جبکہ فیصل چوہدری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام پٹیشنز چوہدری ظہیر کے سپرد کریں۔
سلمان اکرم راجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے وکالت کے ذریعے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی لیکن بانی جسے ذمہ داری دیں، وہی سیاست کرے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے جبکہ بشریٰ بی بی نے اپنے چار فوکل پرسنز کا تقرر کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس پر بات ہوئی لیکن پوری تفصیل نہیں بتاؤں گا، ہم مولانا فضل الرحمٰن کی عزت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اتحاد میں شامل ہوں، بانی نے مولانا کے حوالے سے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔
سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر سیف کے حالیہ بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان سے پوچھیں کہ ایسا بیان کیوں دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی ا ئی انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
طلاق سے متعلق افواہوں پر فیروز خان کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا
کراچی:معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب کا اپنی طلاق سے متعلق افواہوں پر اہم بیان سامنے آگیا۔
ڈاکٹر زینب نے خود سے منسوب انسٹاگرام اسٹوری کے اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد وضاحت کی ہے کہ ان سے منسوب خبریں غلط ہیں اور سوشل میڈیا پیجز جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
ڈاکٹر زینب نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی مبینہ اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی اسٹوری پوسٹ نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ اسٹوری نہ تو میں نے شیئر کی اور نہ ہی میرے فالورز نے دیکھی مگر حیرت انگیز طور پر سوشل میڈیا پیجز کو نظر آگئی۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے پیجز پر یقین نہ کریں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں کیونکہ ایسی افواہیں لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا باعث بنتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مبینہ اسکرین شاٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ زینب فیروز نے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسٹوری میں ایک خاتون کے جذباتی پیغام کے ذریعے بتایا گیا کہ وہ ایک ایسے رشتے میں ہیں جہاں بحثیں جھگڑوں میں بدل چکی ہیں، وہ مسلسل دباؤ اور ذہنی تناؤ میں ہیں اور اب وہ اپنی عزتِ نفس، محبت اور سکون کے لیے یہ رشتہ ختم کرنا چاہتی ہیں۔
تاہم ڈاکٹر زینب نے واضح کیا کہ یہ تمام مواد جعلی ہے اور ان سے منسوب کرنا غلط ہے۔
یاد رہے کہ جون 2024 میں فیروز خان نے ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جو 2022 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ علیزے نے اس وقت فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے۔