سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی خبروں کا تدارک کریں، کور کمانڈرز
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
پاک فوج کے اعلیٰ عسکری حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبا کے ساتھ نشستوں کا انعقاد کیا۔ اساتذہ اور طلبا کی نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔
کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی۔
کور کمانڈرز نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر زور دیں۔
کور کمانڈرز نے طلبا کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
عسکری حکام کا کہنا تھا کہ طلبا پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، وہ عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں۔
کور کمانڈر نے طلبا پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور منفی خبروں کا تدارک کریں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کور کمانڈرز نے
پڑھیں:
اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔
وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
تاہم ان تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہے اور پہلگام واقعے کی پیش نظر اسے صرف بھارتی عوام کو بھڑکانے کیلیے پروپگنڈے کے تحت وائرل کیا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
جہاں کچھ انتہا پسند بھارتی سوشل میڈیا پر تصویر کو 2025 کا بتا کر بھارتی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں کچھ بھارتی شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تصویر کی حقیقت بھی بیان کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu